اسلام آباد پولیس کی کارروائی، 10 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا 12 سالہ بچہ بازیاب

جمعرات 27 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تھانہ ترنول پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایبٹ آباد سے 10 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا کیے گئے 12 سالہ عبداللہ ابراہیم کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ پولیس نے مغوی بچے کے چچا زاد بھائی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ترنول پولیس نے چیکنگ کے دوران ایک گاڑی کو روکا تو پچھلی نشست پر 12 سالہ بچہ خوف زدہ حالت میں موجود تھا۔ پولیس کو شک ہونے پر مزید پوچھ گچھ کی گئی اور بچے کو اعتماد میں لیا گیا، جس پر اس نے بتایا کہ اسے ایبٹ آباد سے اغوا کرکے اسلام آباد لایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے گھریلو ناچاقی پر 2خواتین کا قتل، اسلام آباد پولیس نے 48 گھنٹوں میں ملزمان گرفتار کرلیے

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کے مطابق مرکزی ملزم محمد اویس مغوی بچے کا چچا زاد بھائی ہے، جو بچے کے والد سے 10 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کر رہا تھا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچے کو محفوظ تحویل میں لے لیا اور مرکزی ملزم اویس سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار دیگر ملزمان میں محمد نیاز اور علی احمد شامل ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی مؤثر چیکنگ، پیشہ ورانہ صلاحیت اور بروقت ردعمل کے باعث اغوا برائے تاوان کی سنگین واردات ناکام بنائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیے غوری ٹاؤن میں سیکیورٹی چارجز کے نام پر بھتہ وصول کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

مغوی بچے کے والدین نے اپنے لختِ جگر کی بحفاظت بازیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد: یومِ دفاع پر عظیم الشان موٹر ریلی، شہریوں کا شہدا کو خراج عقیدت اور افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

کیا بلوچستان کابینہ میں ردوبدل ہونے جارہا ہے؟

یومِ دفاع پاکستان پر مظفرآباد میں دفاعی نمائش، قائم مقام صدر طارق فاروق اور وزیراعظم افتخار گیلانی کا مختلف اسٹالز کا معائنہ

چونڈہ کے غیور عوام نے 1965 میں پاک افواج کے شانہ بشانہ دشمن کو شکست دی، پرویز اقبال لوسر، یوم شہدا کی تقریب میں شرکت

سندھ، کوٹری کے مقام پر مال گاڑی پٹری سے اتر گئی، ریلوے ملازم جاں بحق، ٹرین آپریشن معطل

ویڈیو

یومِ دفاع و شہدا: عسکری قیادت کا شہدا کو خراج عقیدت، کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کا اعلان

6 ستمبر یوم دفاع پاکستان پر اراکین پارلیمنٹ کیا کہتے ہیں؟

سیالکوٹ چونڈہ میں بھارتی فوج کی شکست و رسوائی کی داستانیں آج بھی موجود

کالم / تجزیہ

جنگ ستمبر 65 سے ستمبر 2026 تک

اُچ شریف کے آثار اور یادیں

مسلم سائنس کا قتل اور ملزم امام غزالی