منفرد ترین انداز میں بیٹسمین آؤٹ ہونے کا منظر، کیا کرکٹ کی تاریخ میں پہلے کبھی ایسا دیکھا ہے؟

بدھ 16 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر مقامی سطح کے ایک کرکٹ میچ کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں باؤلر نے ایسی غیر معمولی گیند کرائی کہ بلے باز سمیت دیکھنے والے بھی چند لمحوں کے لیے سوچ میں پڑ گئے کہ آخر گیند گئی کہاں؟

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ باؤلر نے گیند کو انتہائی اونچا پھینکا، جو ہوا میں ایک عجیب سا لوپ بنانے کے بعد اچانک تیزی سے ٹرن ہوئی۔ بلے باز نے شاٹ کھیلنے کی پوری کوشش کی مگر وہ پویلین لوٹ گیا۔

وکٹ گرتے ہی وکٹ کیپر اور دیگر فیلڈرز نے بھرپور جوش و خروش سے جشن منایا جبکہ ویڈیو دیکھنے والے سوشل میڈیا صارفین بھی اس گیند کی ’فنکاری‘ پر تبصرے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

کرکٹ کے شوقین افراد نے اس گیند کو یوزویندر چہل، انیل کمبلے اور متھیا مرلی دھرن کی اسپن کا دلچسپ امتزاج قرار دیا ہے یعنی ایک ہی گیند میں اتنی اسپن کہ بیٹسمین تو کیا، دیکھنے والا بھی لائن اور لینتھ بھول جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ’بھارتی کرکٹ ٹیم پر مستقل پابندی لگائی جائے’، محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار پر سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے

بعض صارفین نے ویڈیو میں ڈبل نو بال کی نشاندہی بھی کی جس نے اس دلچسپ واقعے کو مزید بحث کا موضوع بنا دیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کچھ ناظرین نے اسے ’گاؤں کی کرکٹ‘ قرار دینے پر بھی اعتراض کیا کیونکہ گراؤنڈ نسبتاً منظم دکھائی دیتا ہے اور کھلاڑی بھی باقاعدہ کرکٹ کٹس میں نظر آتے ہیں۔

چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں مرتبہ دیکھی جانے والی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کرکٹ کے شائقین کے لیے تفریح کا ذریعہ بن گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp