’یہ ٹیلنٹ تو پہلے کبھی نہیں دیکھا‘، وسیم اکرم نے فخر عالم کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی

بدھ 16 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے قریبی دوست اور میزبان فخرِ عالم کے ماضی کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی، جس کے بعد یہ کلپ تیزی سے وائرل ہوگیا۔

وسیم اکرم اور فخرِ عالم کی دوستی کافی پرانی اور گہری ہے، دونوں ہر سال کرکٹ ٹرانسمیشن کی میزبانی بھی ایک ساتھ کرتے ہیں۔ رواں برس دونوں نے ایک ساتھ حج کی سعادت بھی حاصل کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Wasim Akram (@wasimakramliveofficial)

فخرِ عالم کو آج ایک معروف میزبان اور میڈیا شخصیت کے طور پر جانا جاتا ہے تاہم وہ ماضی میں اداکاری کے شعبے سے بھی وابستہ رہے ہیں۔ انہوں نے ایک فلم میں معروف اداکارہ ریشم کے ساتھ بھی کام کیا تھا۔

وسیم اکرم نے فخرِ عالم کی اسی فلم کا ایک ڈانس کلپ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کردیا۔ ویڈیو میں فخرِ عالم کو اپنے ماضی کے انداز میں رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ میں ٹیلنٹ کا بحران، وسیم اکرم نے پی ایس ایل پر بھی سوال اٹھا دیا

ماضی کی یہ جھلک سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ متعدد شوبز شخصیات نے بھی اس میں حصہ لیا۔

شازیہ نیاز نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ صرف ایک سچا دوست ہی اس طرح آپ کی ٹانگ کھینچ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایجبسٹن ٹیسٹ میں شان مسعود کی شاندار 95 رنز کی اننگز، رمیز راجا اور وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑ دیا

اداکار ہمایوں سعید نے فخرِ عالم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حاجی صاحب میں تو بہت سے ٹیلنٹس ہیں۔ جبکہ ایک صارف نے کہا کہ ’یہ ٹیلنٹ تو پہلے کبھی نہیں دیکھا‘۔

سابق قومی کرکٹر اظہر علی نے بھی فخرِ عالم کی مختلف صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہیں آل راؤنڈر قرار دے دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp