جمائما خان نے اپنی دوسری شادی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کردیں

بدھ 16 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے اپنی دوسری شادی کی تقریب کی تصاویر اور تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اس دن کو خاص اور خوشگوار بنانے میں کردار ادا کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ہے۔

جمائما خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی دلہن کی سہیلیوں، بچوں اور تقریب میں مختلف ذمہ داریاں نبھانے والے افراد کا خصوصی طور پر ذکر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جمائما گولڈ اسمتھ نے عمران خان سے علیحدگی کے 22 سال بعد دوبارہ شادی کرلی

انہوں نے بتایا کہ ان کی دلہن کی سہیلیوں میں سواشا، تارا او ریلی اور ٹریان وائٹ کے علاوہ ایڈی اور ایلیزا شامل تھیں، جبکہ بلیوئی اور آرتھر نے تقریب میں خصوصی ذمہ داری انجام دی۔

جمائما خان نے اپنے بیٹوں سلیمان اور قاسم خان کا بھی شکریہ ادا کیا، جو انہیں شادی کی تقریب میں لے کرگئے۔ انہوں نے ایلیٹ اور آسکر او ریلی کو بہترین مردوں جبکہ فرینکی، آئزک، جیمز، گیو اور ٹونی کو تقریب کے معاونین کے طور پر نامزد کیا۔

انہوں نے لباس اور دیگر انتظامات میں مدد کرنے والی مارٹا وارڈ، کیٹ روتھسچائلڈ اور اینابیل رِوکن کا بھی شکریہ ادا کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jemima Goldsmith (@khanjemima)

جمائما خان نے تقریب کے منتظم ہیمش اور شیروک پارٹیوں، کھانے کا انتظام کرنے والے فل وِنسر اور دی بش کیمپ ٹیم، پھولوں کے انتظام کے لیے پاؤلا پرائک، میک اَپ آرٹسٹ سارہ جین وائی اور ہیئر اسٹائلسٹ رافائل سیلی سمیت دیگر افراد کا بھی ذکر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جمائما گولڈ سمتھ کے نئے شوہر کون ہیں؟

انہوں نے بتایا کہ ان کا عروسی لباس آسکر ڈی لا رینٹا کا تھا، جبکہ دلہن کی سہیلیوں کے میک اَپ کے انتظامات کے لیے بھی مختلف ماہرین کی خدمات حاصل کی گئیں۔

جمائما خان نے تقریب کی تصاویر بنانے پر ایڈ پیئرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔

پوسٹ کے بعد صارفین اور معروف شخصیات کی جانب سے جمائما خان اور ان کے شریک حیات کو مبارک باد اور نیک خواہشات کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ نے کچھ دن قبل کیمرون او’رائلی سے شادی کی ہے، جو آسٹریلوی کاروباری شخصیت اور سرمایہ کار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جمائما گولڈ سمتھ کی ایک بار پھر ارب پتی بزنس مین سے شادی کی تیاری

اس سے قبل جمائما کی شادی پاکستان کے سابق وزیراعظم اور سابق کرکٹر عمران خان سے ہوئی تھی۔ دونوں نے 1995 میں شادی کی تھی جو 2004 میں طلاق پر ختم ہوگئی۔ جمائما اور عمران خان کے 2 بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp