اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر میں 3 ارب ڈالر سے زائد اضافہ، مجموعی حجم 21.3 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

جمعرات 17 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے پاس موجود زر مبادلہ کے ذخائر میں 11 ستمبر 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 3 ارب 6 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا جس کے بعد یہ ذخائر 21 ارب 38 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: فارن کرنسی اکاؤنٹس کی حد میں اضافے سے آئی ٹی ایکسپورٹرز اور فری لانسرز کو کتنا فائدہ ہوگا؟

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے ہفتہ وار زرِ مبادلہ ذخائر کے بیان میں بتایا کہ 11 ستمبر 2026 تک ملک کے مجموعی مائع زر مبادلہ ذخائر 26 ارب 79 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔ ان میں سے کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 40 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے خالص زرِ مبادلہ ذخائر موجود تھے۔

مرکزی بینک کے مطابق 11 ستمبر 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرِ مبادلہ ذخائر میں 3 ارب 6 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ ذخائر 21 ارب 38 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔

مزید پڑھیے: سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

اسٹیٹ بینک نے اس نمایاں اضافے کی وجہ پاکستان کے یورو بانڈ سے حاصل ہونے والی رقم کی وصولی کو قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مریم نواز کا سرکاری جہاز استعمال کرنا درست نہیں تھا، مگر دوسرے لوگوں سے بھی سوال ہونا چاہیے، عمار مسعود

گوگل اور ایمیزون کے ماہرین کی اہم رائے، باس کو ’نہ‘ کہہ کر بھی عزت اور اعتماد کیسے حاصل کریں؟

موٹاپے کا علاج صرف وزن کم کرنے تک محدود نہیں ہونا چاہیے، جانیے دیگر ضروری اہداف

ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں میں طوفانی بارشیں، کوہِ سلیمان اور سخی سرور میں سیلابی ریلے داخل

میرپور نہر میں پھینکے گئے 3 بچوں میں سے 2 کی لاشیں برآمد، ملزم گرفتار

ویڈیو

لڑائی کے بعد ہنی مون کیسا رہا اور رشتہ تڑوانے میں کس کا ہاتھ تھا؟ ڈاکٹر نبیحہ کے انکشافات

پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ حرمین کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہے، ارکان پارلیمنٹ کی رائے

حکومت کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے بات کی جائےگی، شائستہ پرویز ملک

کالم / تجزیہ

غلطی، معافی، اور نفسیاتی قید

مکہ امت کی ریڈلائن ہے؟

نئے انتظامی یونٹ: پیپلز پارٹی کیوں غصے میں ہے؟