امریکی ریاست مشی گن میں ایف 16 لڑاکا طیارہ تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، تاہم پائلٹ حادثے سے قبل طیارے سے بحفاظت ایجکٹ کرنے میں کامیاب ہوگیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایف 16 طیارہ تربیتی پرواز پر تھا کہ دورانِ پرواز حادثے کا شکار ہوگیا۔ پائلٹ نے طیارہ گرنے سے قبل خود کو ایجیکٹ کرلیا۔
An F-16 fighter jet crashed in Grand Traverse County, Michigan, on Thursday, and an evacuation order is in effect along part of County Road 633, the county's emergency management said.
A spokesperson with the 149th Fighter Wing of the Texas National Guard confirmed that the… pic.twitter.com/ryAwGPb5DA
— CBS News (@CBSNews) September 17, 2026
حکام کے مطابق پائلٹ کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا اور اس کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق حادثے میں ایف 16 طیارہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا، تاہم حادثے کی وجوہات اور طیارے کو پہنچنے والے نقصان سے متعلق مزید تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک
حکام کی جانب سے حادثے کی تحقیقات شروع کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید معلومات سامنے آنے کا انتظار ہے۔














