قومی کرکٹ کپتان فاطمہ ثنا اور اسکواش اسٹار نور زمان ایشین گیمز 2026 میں پاکستان کے پرچم بردار ہونگے

جمعہ 18 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ایشین گیمز 2026 میں پاکستان کے 2 پرچم برداروں میں سے ایک نامزد ہونے پر بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بڑا کوئی اعزاز نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی بیٹر شفالی ورما کو ’پویلین لوٹ جائیے‘ کا اشارہ فاطمہ ثنا کو مہنگا پڑگیا، میچ فیس کا 10 فیصد گیا

فاطمہ ابھرتے ہوئے اسکواش کھلاڑی نور زمان کے ہمراہ 20 ویں ایڈیشن کے گیمز کی شاندار افتتاحی تقریب میں پاکستان کے دستے کی قیادت کریں گی جو 19 ستمبر کو آئیچی-ناگویا میں منعقد ہوگی۔

24 سالہ فاطمہ جو اس وقت گیمز میں ویمنز کرکٹ مقابلے میں پاکستان کی قیادت کر رہی ہیں نے بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کا موقع ملنے پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ وہ اسے بھرپور طریقے سے انجوائے کرنے کی کوشش کریں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں فاطمہ نے کہا کہ ’سب سے پہلے، الحمدللہ کہ مجھے یہ موقع ملا ہے۔ کسی بھی حیثیت میں پاکستان کی خدمت کرنا اعزاز کی بات ہے اور پاکستان کا جھنڈا اٹھانا اور دنیا میں پاکستان کی نمائندگی کرنے سے بڑا کوئی اعزاز نہیں۔

مزید پڑھیے: فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں یہ میرے لیے بھی ایک اچھا موقع ہے۔ میں کوشش کروں گی کہ اسے زیادہ سے زیادہ انجوائے کروں اور اسی طرح پاکستان کی خدمت جاری رکھوں اور مزید محنت کروں تاکہ پاکستان کا نام بلند ہو۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کے مطابق، کرکٹ، اسکواش، ہاکی، ایتھلیٹکس اور ای اسپورٹس سمیت 23 مختلف شعبوں کے کل 246 ایتھلیٹس گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جو 4 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔

گیمز کا ویمنز کرکٹ مقابلہ افتتاحی تقریب سے پہلے ہی شروع ہو چکا ہے اور چاروں سیمی فائنلسٹ کی تصدیق ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی فاطمہ ثنا اور بھارت کی جمائما روڈریگز نے دی ہنڈرڈ میں ایک دوسرے کو گلے لگا لیا، کھیل کو سیاست سے دور رکھنے کا پیغام

پاکستان ویمنز ٹیم نے جمعرات کو دوسرے کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کو شکست دی تھی اور اب اتوار کو نشین کے کوروگی اسپورٹس پارک میں پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا سے نبردآزما ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی ایئربیس پر پاکستانی جے ایف 17 طیاروں کو نشانہ بنانے کی خبر فیک نیوز، دعویٰ بے بنیاد نکلا

سعودی عرب کے دفاع سے متعلق آئی ایس پی آر کا بیان پوری قوم کی ترجمانی ہے، تحفظ حرمین شریفین کانفرنس

اے آئی یورپی معیشت کی پیداوار بڑھا سکتی ہے مگر معاشی عدم مساوات کا خطرہ بھی ہے، آئی ایم ایف

امریکی یونیورسٹی نے مولانا طارق جمیل کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا

کھانے کی سجاوٹ کے لیے چیونٹیاں استعمال کرنا مہنگا پڑگیا، ریسٹورنٹ مالک کو لاکھوں روپے جرمانہ

ویڈیو

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

سہیل آفریدی کا لاہور کا دورہ ناکام ترین رہا، جماعت اسلامی احتجاج کرنا چاہتی ہے تو آبنائے ہرمز یا باب المندب جائے، حنا پرویز بٹ

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں