فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

بدھ 29 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کو رواں سال ہونے والے کینیڈا سپر 60 کے لیے ’وینکوور اینکرز‘ نے اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ ٹورنامنٹ 29 ستمبر سے 4 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔

فرنچائز لیگ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر 24 سالہ فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر کی گرافک شیئر کرتے ہوئے ان کی شمولیت کا اعلان کیا۔

لیگ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جس بڑی خبر کا شائقین انتظار کر رہے تھے، وہ آ گئی ہے، فاطمہ ثنا اس سیزن میں وینکوور اینکرز کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کریں گی۔

دی ہنڈرڈ کھیلنے والی پہلی پاکستانی ویمن کرکٹر بننے کے قریب

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فاطمہ ثنا سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ دی ہنڈرڈ میں شرکت کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر بن جائیں گی۔

امکان ہے کہ وہ برمنگھم فونکس کی جانب سے سدرن بریوز کے خلاف ساؤتھمپٹن میں ہونے والے میچ میں میدان میں اتریں گی۔

فاطمہ ثنا کو برمنگھم فونکس نے اپنے چوتھے اوورسیز کھلاڑی کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔ یہ جگہ اس وقت خالی ہوئی جب کرکٹ آسٹریلیا نے ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت لوسی ہیملٹن کو ٹورنامنٹ سے واپس بلا لیا۔

فاطمہ ثنا کو اس ایونٹ میں کم از کم 15 ہزار برطانوی پاؤنڈ (قریباً 56 لاکھ پاکستانی روپے) معاوضہ ملے گا۔

ورلڈ کپ میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کے بعد معاہدہ

فاطمہ ثنا کی یہ سلیکشن آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کے فوراً بعد سامنے آئی۔

ایجبسٹن میں کھیلے گئے میچ میں انہوں نے آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 38 گیندوں پر ناقابل شکست 55 رنز بنائے، جبکہ بولنگ میں 16 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ تاہم پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں 2 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دی ہنڈرڈ میں معاہدہ حاصل کرنے والی تیسری پاکستانی کھلاڑی

فاطمہ ثنا رواں سال دی ہنڈرڈ میں معاہدہ حاصل کرنے والی تیسری پاکستانی کرکٹر بھی بن گئی ہیں۔ ان سے قبل عثمان طارق برمنگھم فونکس جبکہ ابرار احمد کو مارچ میں ہونے والی نیلامی میں 190 ہزار برطانوی پاؤنڈ کے معاہدے پر سن رائزرز لیڈز نے اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

پیٹرول معمولی سستا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی