شیخ رشید کے خلاف ایک ہی وقوعہ پر مختلف شہروں میں ایف آئی آر کیسے ہو سکتی ہے؟

پیر 6 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شیخ رشید کی درخواستوں پر سماعت کی، وکیل شیخ رشید نے موقف اپنایا کہ عدالت نے تھانہ آبپارہ طلبی سمن میں مزید کارروائی سے روکا تھا لیکن پولیس نے اسی درخواست پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا ۔

شیخ رشید احمد کے وکیل کا کہنا تھا میرے موکل کے خلاف ایک اور مقدمہ کراچی میں درج کیا گیا جب کہ وہ پولیس حراست میں تھے، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریماکس دیے کہ بیان دینے کی جگہ پولی کلینک اسپتال ہے تو کراچی میں مقدمہ کیسے درج ہوگیا؟ ایک ہی وقوعہ پر مختلف شہروں میں ایف آئی آر کیسے ہو سکتی ہے؟

سابق وزیر داخلہ کے وکیل نے مری مقدمے کا ذکر کیا تو عدالت نے پوچھا کہ تینوں مقدمات میں گرفتاری ہوچکی ہے؟ وکیل شیخ رشید نے بتایا کہ صرف ایک مقدمے میں گرفتاری ہوئی ہے، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریماکس دیے کہ قانون تو یہ کہتا ہے جب ایک مقدمے میں گرفتاری ہو تو باقی میں بھی ہو جاتی ہے۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل شیخ رشید کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے سیاسی سوالات کئے گئے، اس پر جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا سمجھ نہیں آرہی یہ سلسلہ کہاں رکے گا، انہوں نے پی ٹی آئی دور کے ایک مقدمے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا  ذرا سوچیں اگر خاتون سیکرٹری انفارمیشن کو بڈھ بیر پولیس گرفتار کرکے لے جاتی تو کیا ہوتا؟

عدالت نے موچکو اور لسبیلہ میں درج مقدمات پر کارروائی سے روکتے ہوئے بار کونسلز، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹسز جاری کر دئیے سماعت جمعرات 9 فروری تک کیلئے ملتوی کر دی ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وی ایکسکلوسیو: سندھ کے علاوہ جہاں بھی ضرورت ہو نئے صوبے بننے چاہییں، قمر زمان کائرہ

بانی پی ٹی آئی عمران خان شفا انٹرنیشنل اسپتال سے اڈیالا جیل منتقل

عمران خان کو عدالتی ریلیف کے بعد پی ٹی آئی کی اسلام آباد مارچ کی تیاریاں ماند کیوں پڑگئیں؟

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی

مالی مسائل حل نہ ہوئے تو بی پی ایل منعقد نہیں کریں گے، تمیم اقبال

ویڈیو

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوگئے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن متفق

کالم / تجزیہ

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک