نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی اور سرکاری/خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا شرط ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔
Pleased to announce that on the sidelines of #UNGA2026,
I signed today with my brother, His Highness Prince Faisal bin Farhan @FaisalbinFarhan, the “Agreement between Islamic Republic of Pakistan and Kingdom of Saudi Arabia on the abolition of visa requirements for holders of… pic.twitter.com/9w1F2z41f5— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) September 21, 2026
اسحاق ڈار کے مطابق انہوں نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ہمراہ معاہدے پر دستخط کیے۔
مزید پڑھیں: اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے
انہوں نے کہا کہ یہ اہم پیشرفت اعلیٰ سطح کے رابطوں اور ادارہ جاتی تبادلوں کو مزید سہولت فراہم کرے گی اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں پاکستان اور سعودی عرب کی دیرینہ برادرانہ تزویراتی شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔














