کراچی میں ایک خاندان کے 5 افراد کی ہلاکت، پوسٹ مارٹم میں وجہ واضح نہ ہوسکی

منگل 22 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے احسن آباد میں گزشتہ روز ایک فلیٹ سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی کئی روز پرانی لاشیں ملی تھیں۔

لاشوں کی شناخت گھر کے سربراہ ڈاکٹر عمر، ان کی اہلیہ مہوش اور ایک بیٹی زینب کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دیگر 2 بیٹیوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: جناح ایئرپورٹ پر غیرملکی ایئر لائن کے دفتر سے اسٹیشن مینیجر کی لاش برآمد

پولیس کے مطابق فلیٹ سے تعفن اٹھنے پر پولیس کو اطلاع دی گئی، فلیٹ میں داخل ہونے کے لیے پولیس نے دروازہ توڑا تو کمرے میں موجود بستر پر ڈاکٹرعمر، ان کی اہلیہ اور 3 کم عمر بچیوں کی لاشیں موجود تھیں۔

ڈاکٹر عمر کے بھائی ابوبکر کے مطابق کچھ خاندانی مسائل کی وجہ سے ان کا بھائی کے ساتھ رابطہ نہیں تھا، انہیں صرف ایک بیٹی کے بارے میں علم تھا، جبکہ دیگر 2 بچوں کے بارے میں معلوم نہیں تھا۔ ان کے مطابق واقعے کا علم انہیں پڑوسیوں اور پولیس کے ذریعے ہوا۔

متوفین کے پڑوسی عدنان کے مطابق ڈاکٹر عمر کافی عرصے سے بے روزگار تھے اور حال ہی میں انہیں ایک نجی اسپتال میں ملازمت ملی تھی۔ ان کے مطابق ڈاکٹر عمر 9 ستمبر کو اسپتال سے تنخواہ لے کر نکلے تو راستے میں ڈاکو نے انہیں لوٹ لیا تھا۔

دوسری جانب متوفین کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید کے مطابق لاشیں 4 سے 5 روز پرانی ہیں، تاہم پوسٹ مارٹم کے دوران موت کی وجہ تاحال واضح نہیں ہوسکی۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا۔ رشتے داروں کی جانب سے مقدمہ درج نہ کرانے کی صورت میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کراچی: مائی کلاچی کے قریب مین ہول سے 4 لاشیں برآمد، تحقیقات جاری

پولیس نے 10 افراد کے ابتدائی بیانات قلم بند کرنے کے ساتھ عمارت اور اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہے۔ پولیس کو گھر کی تلاشی کے دوران کوئی موبائل فون نہیں ملا۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر عمر کی اہلیہ نے گزشتہ ہفتے گھر کا اوون فروخت کرنے کی بھی کوشش کی تھی، جس پر ایک پڑوسی نے انہیں کچھ مالی مدد فراہم کی تھی۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر عمر کا آبائی تعلق بہاول نگر سے تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد، خودمختار اور قابلِ عمل فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ، ریجنل 4 وزارتی اجلاس میں اتفاق

پی ٹی آئی کا ریاست مخالف بیانیہ: اسلام آباد کو سومنات بنانے کے بعد گیس و بجلی بندش کی دھمکی

ماں بننے کے بعد کترینہ کیف کی خوبصورتی اور صحت سے متعلق سوچ بدل گئی

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس اضافہ

گھر کے اندر قتل میں گواہ کہاں سے آتے ہیں، سپریم کورٹ کا استفسار

ویڈیو

’بڑا ہوکر اپنے والد کی طرح پولیس افسر بنوں گا‘، شہید ایس پی اکبر شنواری کے بیٹے ایمل کا عزم

تحریک انصاف کو احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، عمران خان مذاکرات کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

27 ستمبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مکمل خاتمے کا پلان؟ محسن نقوی نے وارننگ دیدی

کالم / تجزیہ

سید مودودیؒ آج بھی کیوں پڑھے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے

سومنات: جب تاریخ سیاسی نعرہ بن جائے