پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ نے علاقائی کشیدگی کم کرنے اور بحرانوں کے اثرات محدود کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے اعلیٰ سطحی ہفتے کے موقع پر نیویارک میں ریجنل کوارٹیٹ کے وزرائے خارجہ کا چھٹا اجلاس منعقد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ امن منصوبے پر مکمل عملدرآمد ضروری ہے، اسحاق ڈار کا او آئی سی کمیٹی آف 6 سے خطاب
اجلاس میں پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ، مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی اور ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے شرکت کی۔
TÜRKİYE, SAUDI ARABIA, EGYPT & PAKISTAN FMs MEET IN NEW YORK
Foreign ministers of Türkiye, Saudi Arabia, Egypt and Pakistan met in New York on the sidelines of the 81st UN General Assembly. pic.twitter.com/guwZ29ob1t
— Subodh Kumar (@kumarsubodh_) September 22, 2026
اجلاس میں خطے کی تازہ صورتحال اور علاقائی بحرانوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، شرکا نے رکن ممالک کے درمیان رابطہ کاری اور تعاون مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ بھی لیا۔
وزرائے خارجہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں مزید تیز کرنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ علاقائی بحرانوں کے اثرات کو محدود کیا جاسکے اور خطے میں امن، سلامتی اور استحکام برقرار رکھا جاسکے۔

اجلاس میں علاقائی مسائل کے حل کے لیے مسلسل سفارتی رابطوں اور باہمی تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔














