وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے ساڑھے 13 سالہ اقتدار کا بوجھ ایک بہت بڑا عامل ہے، اس عرصے میں پشاور میں پی ٹی آئی کی کوئی نمایاں تعمیر و ترقی نظر نہیں آئی۔ پی ٹی آئی کا اسلام آباد آنے کا جواز سمجھ سے بالاتر ہے۔
وی نیوز پشاور بیورو کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ نے کہاکہ اب تک جو بھی بڑے ترقیاتی کام ہوئے، وہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں ہوئے ہیں اور اب بھی وزیراعظم شہباز شریف اس حوالے سے کام کر رہے ہیں۔
تحریک انصاف کا اسلام آباد آنے کا کیا جواز ہے، سمجھ سے باہر ہے۔ پی ٹی آئی کی پُرامن رہنے کی تاریخ نہیں رہی ہے، اس لیے انہیں احتجاج کے لیے جگہ نہیں دی جا سکتی، عطا تارڑ pic.twitter.com/ONGYmHG93L
— WE News (@WENewsPk) September 22, 2026
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ وہ نہیں سمجھتے کہ گورنر راج کا کوئی خطرہ ہے، تاہم وہ یہ ضرور کہیں گے کہ یہاں عوامی راج قائم کیا جائے، لوگوں کو سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کے مسائل حل کیے جائیں۔
عطااللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکن کہتے ہیں کہ ہمارا مینڈیٹ صرف قیدی (عمران خان) کو رہا کرانا ہے۔
پی ٹی آئی کارکن کہتے ہمارا مینڈیٹ صرف قیدی (عمران خان) کو رہا کرانا ہے،
اگر ایسا ہے تو اس کے لیے بھی ایک قانونی طریقہ کار موجود ہے۔ سڑکوں پر آ کر توڑ پھوڑ کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔عطا تارڑ pic.twitter.com/kcRvYL2dPV— WE News (@WENewsPk) September 22, 2026
انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہے تو اس کے لیے بھی ایک قانونی طریقہ کار موجود ہے، سڑکوں پر آ کر توڑ پھوڑ کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ تحریک انصاف کا اسلام آباد آنے کا کیا جواز ہے، یہ سمجھ سے باہر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی پُرامن رہنے کی تاریخ نہیں رہی، اس لیے انہیں احتجاج کے لیے جگہ نہیں دی جا سکتی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کے لیے لانگ مارچ کی کال دی ہے، دوسری جانب حکومت نے تحریک انصاف پر واضح کیا ہے کہ کسی کو بھی وفاقی دارالحکومت کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔














