اسلام آباد: امن و امان کے لیے استعمال ہونے والے کنٹینرز کے مالکان کو کرائے کی ادائیگی کا اعلان

منگل 22 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی جی اسلام آباد محمد سہیل چوہدری سے پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے اعلیٰ سطح کے وفد نے اہم ملاقات کی ہے جس میں ٹرانسپورٹرز کے مسائل اور کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: گڈز ٹرانسپورٹرز کے بعد آل پاکستان ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے بھی پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملاقات میں پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے عہدیداران کے علاوہ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز جواد طارق بھی موجود تھے۔

اہم اشیا کے کنٹینرز کی فوری واگزاری

آئی جی اسلام آباد نے ہدایت جاری کی ہے کہ ادویات، اشیائے خورونوش اور جلد خراب ہونے والے سامان سے بھرے کنٹینرز کو فوری طور پر مالکان کے حوالے کیا جائے گا۔

کنٹینرز کا کرایہ

شہر میں امن عامہ قائم رکھنے اور سیکیورٹی تدابیر کے طور پر استعمال کیے جانے والے کنٹینرز کا مالکان کو باقاعدہ کرایہ ادا کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے: پنجاب ایپکس کمیٹی اجلاس میں اہم بریفنگ: کچے کے علاقے میں  30 ارب روپے سے زائد کا ترقیاتی پیکیج، کرپشن پر 718 پولیس اہلکار برطرف

آئی جی اسلام آباد نے اس موقع پر ٹرانسپورٹرز کی ملک و قوم کے لیے خدمات کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ پولیس اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان تعاون کو مزید بہتر بنایا جائے گا تاکہ شہریوں کی آمدورفت اور تجارتی سرگرمیوں میں کوئی خلل نہ پڑے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp