شہزادہ ہیری میگھن مارکل اور بچوں کے بغیر امریکا روانہ

بدھ 23 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شہزادہ ہیری لندن میں ویل چائلڈ ایوارڈز 2026 کی میزبانی کے 2 روز بعد اہلیہ میگھن مارکل اور بچوں شہزادہ آرچی اور شہزادی للی بیٹ کے بغیر امریکا روانہ ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری کو نیویارک کی ایک مصروف سڑک پر چہل قدمی کرتے دیکھا گیا۔ میگھن مارکل کے مداحوں کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو کے مطابق شہزادہ ہیری کلنٹن گلوبل انیشی ایٹو 2026 کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا واپس گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کنگ چارلس کا شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی برطانیہ واپسی پر اہم اقدام، شاہی حیثیت واضح کردی

ویڈیو کے ساتھ جاری تفصیل میں بتایا گیا کہ اجلاس میں دنیا بھر کے رہنما، بڑی کمپنیوں کے سربراہان اور مخیر شخصیات شرکت کررہی ہیں، جہاں ماحولیاتی تبدیلی، صحت عامہ اور مصنوعی ذہانت سمیت عالمی چیلنجز پر توجہ دی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری اس اجلاس میں آرچ ویل فاؤنڈیشن اور اس سے وابستہ سرپرستی کے ذریعے اپنی عالمی ذمہ داریوں کی نمائندگی کررہے ہیں، جن میں ذہنی صحت سے متعلق آگاہی، ڈیجیٹل تحفظ اور نوجوانوں کی معاونت کے اقدامات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لیڈی ڈیانا کی یاد میں شہزادہ ہیری کا نیا منصوبہ، بھائی سے تناؤ بڑھنے کا خدشہ

شہزادہ ہیری کی امریکا واپسی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ان کے ماموں، ارل اسپینسر کی شہزادی ڈیانا سے متعلق نئی یادداشت بھی منظر عام پر آئی ہے۔

ارل اسپینسر نے اپنی کتاب ‘سوان سونگ: ڈیانا، مائی سسٹر’ میں بادشاہ چارلس سے متعلق بعض دعوے کیے ہیں۔ کتاب میں انہوں نے شہزادی ڈیانا کی موت کے کچھ عرصے بعد اس وقت کے پرنس آف ویلز چارلس کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ چارلس نے کہا تھا کہ لوگ ‘جلد ہی’ ڈیانا کو بھول جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp