پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا مقبولیت کے لحاظ سے مینز ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے آگے ہیں جو انہوں نے مسلسل کارکردگی سے حاصل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ
وسیم، جنہوں نے نومبر 2025 تک قومی ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر اپنے دور میں فاطمہ کے ساتھ قریبی طور پر کام بھی کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں اس اسٹار آل راؤنڈر پر فخر ہے لیکن ساتھ ہی انہیں افسوس بھی ہے کہ وہ گیند اور بلے دونوں سے مسلسل کارکردگی کے باوجود ’ہمیشہ‘ ہارنے والی سائیڈ پر رہتی ہیں۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے فاطمہ اور قومی مرد کرکٹرز کے درمیان موازنہ بھی کیا اور اس بات کی تصدیق کی کہ 24 سالہ کھلاڑی واقعی ملک کی سپر اسٹار ہے۔
مزید پڑھیے: فاطمہ ثنا نے تاریخ رقم کر دی، ویمنز دی ہنڈرڈ کھیلنے والی پہلی پاکستانی کرکٹر بن گئیں
انہوں نے کہا کہ کیونکہ مقبولیت کارکردگی سے حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ بیٹنگ بھی کر رہی ہے اور بولنگ بھی اور اس وقت اگر آپ بین الاقوامی میڈیا کو بھی دیکھیں تو وہ ہمیشہ فاطمہ ثنا کی تعریف کرتے ہیں حالانکہ وہ اکثر ہارنے والی سائیڈ پر ہوتی ہے۔
M Wasim says among people who understand the game, Fatima Sana is currently bigger superstar than even Babar Azam
“I feel proud of her. If you look at International media, they are all praising her.
Popularity is linked to performance, and she is delivering with both bat & ball” https://t.co/9amUqll3x1 pic.twitter.com/7wrGtKEGTe— Pavilion Post (@CricinsightsX) September 23, 2026
محمد وسیم نے کہا کہ میرے خیال میں ہمارے پاس مینز ٹیم میں جو دوسرے کرکٹ اسٹارز ہیں ان کا ذکر اتنے تعریفی انداز میں نہیں کیا جاتا جتنا کہ کہ فاطمہ ثنا کا لہٰذا ہم کہہ سکتے ہیں کہ وہ واقعی فاطمہ ثنا اس وقت ہماری سپر اسٹار ہے۔
مزید پڑھیں: فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
معروف صحافی نعمان نیاز جو اس انٹرایکٹو سیشن کا حصہ بھی تھے نے پھر محمد وسیم سے پوچھا کہ کارکردگی کے لحاظ سے فاطمہ مرد کرکٹرز میں کس کے برابر ہیں جس پر انہوں نے فوری جواب دیا کہ ویمنز ٹیم کی کپتان بہت آگے ہے۔














