سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، چاندی کا بھاؤ بھی مزید گرگیا

جمعرات 24 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی مارکیٹ میں بڑی کمی کے اثرات کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹ میں جمعرات کے روز سونے کی قیمتوں میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سوڈان میں سونے کی کان بیٹھ گئی، 60 کان کن ہلاک، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کاروباری دن کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 5,600 روپے کی بڑی کمی ہوئی، جس کے بعد 24 کیرٹ فی تولہ سونا 4,48,336 روپے کی سطح پر آ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4,801 روپے گھٹ کر 3,84,375 روپے مقرر کی گئی۔

کمی کا تسلسل

اس سے قبل بدھ کے روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد سونا 4,53,936 روپے پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیے: سونا، چاندی، آتش فشانی راکھ اور خفیہ اجزا سے بنی ٹی شرٹ: پہننے کا سب سے بڑا فائدہ کیا ہے؟

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 56 ڈالر کی نمایاں کمی کے بعد 4,258 ڈالر پر آ گئی جس کا براہِ راست اثر مقامی مارکیٹ پر پڑا۔

چاندی کی قیمت میں کمی

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی بڑی کمی دیکھی گئی جہاں فی تولہ چاندی 171 روپے سستی ہو کر 6,837 روپے کی سطح پر آ گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp