فتنہ الہندوستان کا پروپیگنڈا بے نقاب: دہشتگردوں کی پناہ گاہ کو انسانی حقوق کے نام پر استعمال کرنے کی سازش

جمعہ 25 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے علاقے دالبندین میں بی ایل اے کے ایک دہشتگرد کی پراپرٹی کے انہدام کو بھارت نواز پراکسیز کی جانب سے عام شہریوں پر حملے کے طور پر پیش کرنے کی کوشش بے نقاب ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردوں نے خودکش بمبار بنانے کی کوشش کی، فتنہ الہندوستان سے بازیاب خواتین کی پریس کانفرنس

ذرائع کے مطابق یہ کارروائی ایک دہشتگرد کی محفوظ پناہ گاہ کے خلاف کی گئی تھی تاہم فتنہ الہندوستان سے منسلک پراکسی نیٹ ورک اسے ریاستی جبر کا رنگ دے کر سوشل میڈیا پر جھوٹا واویلا مچا رہا ہے۔

پراپرٹی کو ڈھال بنا کر ریاست مخالف بیانیہ

بھارت کی پشت پناہی سے چلنے والی ان پراکسیز کا طریقہ واردات انتہائی سادہ ہے: دہشتگرد کا تعلق چھپاؤ، پراپرٹی کو نمایاں کرو اور انسداد دہشتگردی کی کارروائی کو شہریوں کی اجتماعی سزا کے طور پر پیش کرو۔

بی ایل اے دہشتگرد کی جائیداد کو استعمال کر کے ریاست کے خلاف غم و غصہ پیدا کرنے کی کوشش دراصل ان پراکسیز کے پروپیگنڈہ ایجنڈے کو بے نقاب کرتی ہے۔

دہشتگردوں کو شہریوں میں چھپانے کی حکمت عملی

جان بوجھ کر دہشتگردوں کو عام شہریوں کے ساتھ گڈ مڈ کر کے، ایف اے ایچ کا پروپیگنڈہ نیٹ ورک دہشتگرد نیٹ ورکس کو احتساب سے بچانے اور ریاستی جبر کا جھوٹا بیانیہ گھڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ پراکسیز شہری جذبات کا استحصال کر کے دہشتگردوں کو تحفظ دینے، ریاست کے خلاف دشمنی بھڑکانے اور اپنے پروپیگنڈہ کے ماحول کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتی ہیں۔

مزید پڑھیے: آپریشن ردالفتنہ3، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی زبردست کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 48 دہشتگرد ہلاک

حکام نے واضح کیا ہے کہ ریاست نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام کا تحفظ کیا ہے، ان کی جان و مال اور روزگار کی حفاظت کی ہے اور فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ جو بھی دہشتگردی کا راستہ اختیار کرے گا اسے ریاست کی جانب سے فیصلہ کن کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp