عمان کو 2-7 سے آؤٹ کلاس کر کے پاکستان ٹیم ایشین گیمز مینز ہاکی کے  سیمی فائنل میں پہنچ گئی

پیر 28 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشین گیمز کے مردوں کے ہاکی مقابلوں میں پاکستان نے پول ‘بی’ کے اہم میچ میں عمان کے خلاف جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2-7 کی شاندار فتح حاصل کی اور ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشین گیمز کی تاریخ میں پاکستانی کبڈی ٹیم پہلی بار سیمی فائنل سے باہر

پاکستان کی جانب سے رانا وحید اشرف نے شاندار ہیٹ ٹرک کی جبکہ سفیان خان، غضنفر علی اور محمد عماد نے بھی گول اسکور کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

سفیان خان نے 22 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول کر کے پاکستان کو برتری دلائی اور 6 منٹ بعد (28 ویں منٹ) اپنا دوسرا گول اسکور کر کے برتری کو ڈبل کر دیا۔

عمان کا جواب اور ہاف ٹائم: عمان کی جانب سے البراء النوفلی نے 27 ویں منٹ میں پہلا گول کیا، جبکہ رعنا وحید نے 34 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کے ذریعے اپنا پہلا گول اسکور کر کے وقفے سے قبل پاکستان کو 1-3 کی برتری دلا دی۔

دوسرا ہاف

عمان کے ایمن مدیت نے 36 ویں منٹ میں دوسرا گول اسکور کیا۔ تاہم اس کے بعد پاکستان نے مکمل کنٹرول سنبھال لیا۔

غضنفر علی نے 40 ویں منٹ میں اوپن پلے کے ذریعے پاکستان کا چوتھا گول کیا جس کے بعد رانا وحید نے 44 ویں منٹ میں اپنا دوسرا اور ٹیم کا 5واں گول اسکور کیا۔

مزید پڑھیے: ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے چین کو 0-3 سے شکست دے کر فتح کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی

محمد عماد نے 46 ویں منٹ میں چھٹا گول داغا جبکہ رانا وحید نے 59 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے سکور 2-7 کر دیا۔

میچ کے اعداد و شمار

گیند پر قبضہ: پاکستان کے پاس میچ کے دوران 58 فیصد بال پوزیشن رہی۔

پنالٹی کارنرز: پاکستان نے میچ کے دوران 11 پنالٹی کارنرز حاصل کیے جبکہ عمان کی ٹیم کوئی بھی پنالٹی کارنر حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

مزید پڑھیں: ایشین گیمز میں پاکستان کا ہدف گولڈ میڈل، کپتان صاحبزادہ فرحان پر عزم

ویڈیو ریفرل: میچ کے دوران عمان نے 2 جبکہ پاکستان نے 3 ویڈیو ریفرلز کا استعمال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp