امریکی فوج میں جنرلز اور ایڈمرلز کی 20 فیصد مزید پوسٹیں ختم کرنے کا فیصلہ

منگل 29 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے فوج کی اعلیٰ قیادت میں بڑی تبدیلی کے تحت جنرلز اور ایڈمرلز کے لیے مختص 20 فیصد عہدے کم کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی، جس کا مقصد اعلیٰ سطح پر غیر ضروری بیوروکریسی کم کرنا اور فوجی کارروائیوں کے قریب موجود اہلکاروں کو مزید اختیارات دینا ہے۔

فاکس نیوز کے مطابق پیٹ ہیگسیتھ نے رواں ماہ کے آغاز میں بری فوج، بحریہ، فضائیہ اور فوج کے مشترکہ پول میں جنرلز اور ایڈمرلز کے لیے مختص عہدوں میں کمی کے منصوبوں کی منظوری دی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی فوج میں بھونچال، ڈین ڈرسکول کے استعفے کے بعد وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ پر سنگین الزامات

یہ کٹوتیاں یکم جنوری 2027 تک مکمل کیے جانے کی توقع ہے۔ نیا ہدف گزشتہ سال پیٹ ہیگسیتھ کی جانب سے جنرلز اور فلیگ افسران کے عہدوں میں کی گئی مجموعی 10 فیصد کمی سے دگنا ہے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق کٹوتیوں کا اطلاق جنرلز اور ایڈمرلز کے لیے مختص عہدوں پر ہوگا، اس کا مطلب یہ نہیں کہ موجودہ عہدوں پر فائز 20 فیصد جنرلز اور ایڈمرلز کو ہٹا دیا جائے گا۔

کچھ عہدوں کو ختم کرنے کے بجائے ان کا درجہ کم کیا جائے گا، جس کے نتیجے میں کرنلز اور بحریہ کے کپتان ایسے فرائض سنبھال سکیں گے جو پہلے اعلیٰ رینک کے افسران کے لیے مخصوص تھے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی فوج کے سربراہ کا ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے پر زور

پیٹ ہیگسیتھ کا مؤقف ہے کہ اعلیٰ قیادت میں کمی سے غیر ضروری بیوروکریسی ختم ہوگی اور فوجی کارروائیوں کے قریب موجود اہلکاروں کو زیادہ اختیارات منتقل کیے جاسکیں گے۔

پیٹ ہیگسیتھ نے مئی 2025 میں پہلے کٹوتی کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اعلیٰ رینک کے افسران کو سزا دینے کے لیے بڑے پیمانے پر عہدے ختم کرنے کی مشق نہیں ہے۔

پیٹ ہیگسیتھ بدھ کو ہونے والے ‘اسٹیٹ آف دی فورس’ خطاب کے دوران ان تبدیلیوں کی تفصیلات پیش کرنے کی توقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستانی گانوں پر ناروے کا آرٹسٹ بھی جھوم اٹھا، لاہور کی سُرتال اکیڈمی کے بچوں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

صائمہ بی بی قتل کیس، سپریم کورٹ نے عمر قید کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

17 لاکھ کی گیس چوری کا ثبوت کہاں ہے؟ وفاقی آئینی عدالت کا ایس این جی پی ایل پر اظہارِ برہمی

پنجاب پولیس کی کارکردگی پر سپریم کورٹ برہم، ملزم کی عدم گرفتاری پر سخت ریمارکس

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں