ٹک ٹاک ویڈیو کا تنازع، صوابی میں بھائی کے ہاتھوں بہن اور بھانجی قتل

بدھ 30 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے گدون لارن میں ٹک ٹاک ویڈیو کے اعتراض پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون اور اس کی کمسن بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں: غیرت کے نام پر سگی بہن کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

پولیس کے مطابق مبینہ طور پر ملزم نے گھر میں داخل ہو کر اپنی بہن اور بھانجی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو اپنے بھانجے کی جانب سے بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیو پر اعتراض تھا، تاہم ویڈیو کے مواد اور اعتراض کی نوعیت سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرگودھا میں غیرت کے نام پر ماں اور 5 بچوں کا قتل، 2 افراد گرفتار

دونوں لاشوں کو قانونی اور طبی کارروائی کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp