پاکستان نے ایشین گیمز ہاکی میں 12 سال بعد تمغہ حاصل کرلیا، قومی ٹیم نے جنوبی کوریا کو 3 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
مزید پڑھیں:ایشین گیمز کرکٹ فائنل: بھارت نے پاکستان کو 19 رنز سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا
گفُو پریفیکچرل گرین اسٹیڈیم میں کھیلے گئے کانسی کے مقابلے میں پاکستان نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے دو، جبکہ سفیان خان، عبدالرحمٰن اور حنان شاہد نے ایک، ایک گول کیا۔ پاکستان اس سے قبل 2014 کے ایشین گیمز میں ہاکی کا چاندی کا تمغہ جیتنے کے بعد پہلی بار پوڈیم پر واپس آیا ہے۔
🎙️🏑 POST-MATCH INTERVIEW! 🇵🇰🥉
Pakistan’s talented striker Hannan Shahid shares his thoughts after Pakistan secured the BRONZE MEDAL at the 20th Asian Games Aichi-Nagoya 2026! 🏆🇯🇵 https://t.co/Aet56BeLMR
— Asian Hockey Federation (@asia_hockey) October 3, 2026
ہاکی کے کانسی کے تمغے کے ساتھ پاکستان کے ایشین گیمز 2026 میں مجموعی تمغوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے، جن میں 2 چاندی اور 8 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔ پاکستان نے اس ایڈیشن میں اب تک کوئی طلائی تمغہ نہیں جیتا۔
پاکستان کے دو چاندی کے تمغوں میں مردوں کی کرکٹ ٹیم کا فائنل میں بھارت کے ہاتھوں 19 رنز سے شکست کے بعد حاصل کیا گیا چاندی کا تمغہ اور اسکواش کی مردوں کی ٹیم کا سلور میڈل شامل ہے۔ اسکواش میں پاکستان نے دو انفرادی کانسی کے تمغے بھی حاصل کیے۔
مزید پڑھیں:ایشین گیمز اسکواش: پاکستان کو فائنل میں ملائیشیا کے ہاتھوں شکست، ملک کے لیے پہلا سلور میڈل جیت لیا
کانسی کے دیگر تمغوں میں ہاکی اور والی بال کے علاوہ خواتین کی کرکٹ، شوٹنگ، ایم ایم اے اور پی یو بی جی موبائل کے تمغے بھی شامل ہیں۔ اسکواش کے دو انفرادی کانسی کے تمغے بھی پاکستان کے مجموعی کانسی کے تمغوں میں شامل ہیں۔ والی بال ٹیم نے چین کو 3-0 سے شکست دے کر 64 سال بعد ایشین گیمز میں تمغہ حاصل کیا۔
پاکستان کے لیے ایشین گیمز کا یہ مجموعہ 2002 کے بعد بہترین کارکردگی قرار دیا جا رہا ہے، جب قومی دستے نے 10 تمغے حاصل کیے تھے۔













