خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا: باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کی گئی، جس کے دوران فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے، ہلاک دہشتگردوں میں 3 اہم سرغنہ بھی شامل ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی، بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔
خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ ہلاک دہشتگردوں میں 3 اہم سرغنہ بھی شامل ہیں۔
@AmirSaeedAbbasi @KulAalam https://t.co/4FtGxKb3Xp— Media Talk (@mediatalk922) October 4, 2026
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگردوں کے خلاف بروقت اور مؤثر کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی بہادری اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
وزیراعظم نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن و استحکام کے لیے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے۔
سیکیورٹی فورسز عزمِ استحکام ویژن کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہیں۔













