امریکی کوسٹ گارڈ نے نانٹکیٹ کے ساحل کے قریب لاپتا ہونے والے طبی امدادی طیارے کی تلاش کے دوران اس کا ملبہ تلاش کرلیا ہے، تاہم طیارے میں سوار 6 افراد کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
کوسٹ گارڈ کے مطابق ہفتے کی صبح تقریباً 2 بجے فیڈرل ایوی ایشن انتظامیہ نے اطلاع دی کہ برمودا سے بوسٹن جانے والے گلف اسٹریم G100 طیارے، جس کا ٹیل نمبر C-GRJP ہے، سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برمودا سے بوسٹن جانے والا طبی امدادی طیارہ 6 مسافروں سمیت لاپتا
طیارے میں 6 افراد سوار تھے، جن میں 4 کینیڈین اور مریض سمیت برمودا کے 2 شہری شامل تھے، حکام نے تمام مسافروں کے قریبی رشتہ داروں کو اطلاع دے دی ہے۔
کوسٹ گارڈ کی سرچ ٹیموں نے نانٹکیٹ کے ساحل کے قریب ایک ملبے کا علاقہ تلاش کیا، جس کی طیارے سے وابستگی کی تصدیق ہوگئی ہے۔
Debris from the missing air ambulance was spotted floating in the ocean off the coast of Nantucket, Massachusetts, according to the New York Post.
There are no reports of survivors being spotted or rescued amid the wreckage.@GeoPWatch pic.twitter.com/Pz2htVOu98
— PPN – PulsePoint News (@wogoa1) October 4, 2026
تاہم لاپتا افراد کی تلاش تاحال جاری ہے اور کوسٹ گارڈ کا کٹر ولیم اسپارلنگ رات بھر سرچ آپریشن میں حصہ لیتا رہے گا۔
تلاش کے آپریشن میں امریکی کوسٹ گارڈ اور دیگر اداروں کے متعدد طیارے، ہیلی کاپٹر اور کشتیاں حصہ لے رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:لاگارڈیا میں خوفناک طیارہ حادثہ، فضائی میزبان معجزانہ طور پر کیسے زندہ بچ گئیں؟
ان میں کیپ کوڈ سے HC-144 اوشن سینٹری طیارہ، الزبتھ سٹی سے HC-130 ہرکیولس، کیپ کوڈ سے MH-60 جے ہاک ہیلی کاپٹر، برانٹ پوائنٹ اسٹیشن کی 47 فٹ موٹر لائف بوٹس اور بوسٹن میں تعینات فاسٹ رسپانس کٹر ولیم اسپارلنگ شامل ہیں۔
نیویارک ایئر نیشنل گارڈ کے 106ویں ریسکیو ونگ کے 2 ہیلی کاپٹر اور ایک ایچ سی 130 طیارہ بھی تلاش کی کارروائی میں شریک ہیں۔
#UPDATE: The CGC William Sparling will continue search efforts throughout the night for the 6 people aboard the Gulfstream Aircraft that went missing this morning.
— USCGNortheast (@USCGNortheast) October 4, 2026
حکام کے مطابق تقریباً 27 گھنٹوں کے دوران 1,644 مربع میل سمندری علاقے میں سرچ آپریشن کیا جاچکا ہے۔
امریکی کوسٹ گارڈ نے کہا ہے کہ 6 افراد کی تلاش جاری رہے گی اور مزید معلومات دستیاب ہونے پر جاری کی جائیں گی۔












