ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز راولپنڈی ملیحہ سحر نے اپنے شوہر جواد علی کے خلاف تشدد، حبس بے جا اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا مقدمہ درج کرا دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت پیش کیا جہاں سے اسے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
شوہر پر تشدد اور موبائل فون چھیننے کا الزام
مقدمے کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سول لائنز جوڈیشل کمپلیکس کے قریب رہائش پذیر ہیں۔ خاتون نے الزام عائد کیاکہ ان کے شوہر نے 2 اکتوبر کو ان پر تشدد کیا اور موبائل فون بھی چھین لیا۔
#بریکنگ #نیوز
راولپنڈی میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ڈی سی) ہیڈکوارٹرز ملیحہ سحر نے اپنے شوہر پر جسمانی اور نفسیاتی تشدد، دھمکیاں دینے اور کمرے میں محبوس رکھنے کے الزامات عائد کردیے ہیں
ملیحہ ساحر نے تھانہ ویمن میں شوہر خلاف درخواست دے دی جس پر ان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا
مقدمے کے متن کے مطابق دو بچوں کی والدہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملیحہ سحر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہیں گزشتہ کئی ماہ سے تشدد کا سامنا تھا اور ان کا الزام ہے کہ 2 اکتوبر کی شام شوہر نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، موبائل فون چھین لیا اور کمرے میں بند کر دیا
ایف آئی آر میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ انہیں اہل خانہ سے رابطے، بچوں سے ملنے اور پولیس سے مدد لینے سے روکا گیا جبکہ جان سے مارنے اور بچوں کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں بھی دی گئیں
ایڈیشنل ڈی سی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہیں اپنی جان اور جسمانی تحفظ کے حوالے سے خطرہ لاحق ہے اور انہوں نے قانونی کارروائی، طبی معائنے اور زخموں کے شواہد محفوظ کرنے کی درخواست کی ہے
راولپنڈی کے تھانہ ویمن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ واقعے سے متعلق الزامات کی مزید تفتیش جاری ہے
زرائع مطابق پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اڈیالہ جیل بھیج دیا ہے
— Israr Ahmed Rajpoot (@ia_rajpoot) October 5, 2026
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ شوہر نے خاتون کو کمرے میں بند کرکے باہر جانے سے روک دیا جبکہ انہیں پولیس اور اہل خانہ سے رابطے سے بھی محروم رکھا گیا۔
جان سے مارنے اور بچوں کو نقصان پہنچانے کی دھمکیوں کا الزام
خاتون نے الزام عائد کیا کہ شوہر کی جانب سے انہیں جان سے مارنے اور بچوں کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تشدد، دھمکیوں اور مبینہ حبس بے جا کا سلسلہ 3 اکتوبر تک جاری رہا۔
خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ معاملہ معمولی گھریلو تنازع نہیں بلکہ شوہر کی جانب سے مسلسل تشدد اور دھمکیوں کا ہے۔ انہوں نے شوہر کی جانب سے بچوں کو دباؤ کے لیے استعمال کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔
پولیس تحفظ اور طبی معائنے کی درخواست
خاتون نے شوہر کے خلاف فوری قانونی کارروائی اور پولیس تحفظ فراہم کرنے کی درخواست کی، جبکہ جسمانی تشدد کے شواہد محفوظ کرنے کے لیے طبی معائنے کی بھی درخواست کی۔
ملزم گرفتار، 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
دوسری جانب تھانہ ویمن راولپنڈی میں خاتون کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی، اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز کے شوہر جواد علی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے اسے 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ اے ڈی سی ہیڈکوارٹرز ملیحہ سحر کی مدعیت میں تھانہ ویمن میں درج کیا گیا تھا۔














