پاکستان نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس کو نشان امتیار سے نواز دیا ہے۔
منگل کے روز ایوان صدر میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں صدر آصف علی زرداری نے معزز مہمان کو نشان امتیاز دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
انتونیو گوتریس کو نشان امتیاز پاکستان کے بہترین دوست کے حیثیت اور بین الاقوامی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا، نشان امتیاز کا اعزاز سفارتکاری اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے انتونیو گوتریس کی خدمات کا اعتراف ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ اور دنیا کے لیے بہت کچھ کیا ہے، پاکستان کے عظیم شاعر اور فلسفی علامہ اقبال نے انسانیت کے بارے میں جو پیغام دیا وہ آج بھی اہم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی و عالمی امور پر گفتگو
صدر ہاؤس اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے پاکستان آمد پر پرتپاک استقبال اور میزبانی پر پاکستانی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان کی اقوام متحدہ کے لیے خدمات اور دنیا میں امن کے لیے اس کے کردار کو سراہا، انتونیو گوتریس نے پاکستان کے ساتھ اقوام متحدہ کے تعاون اور تعلقات کو بھی اہم قرار دیا۔














