پاکستان، بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کا تیسرا اجلاس آج ہوگا

جمعرات 8 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے دورے پر آئے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے وزارت خارجہ میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ ملاقات ہوگی، جبکہ وہ پاکستان اور بحرین کے درمیان مشترکہ وزارتی کمیشن کے تیسرے اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم

ملاقات اور مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس میں پاکستان اور بحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

اس سے قبل بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی کی 2 روزہ سرکاری دورے پر رات گئے اسلام آباد پہنچے۔

وزارت خارجہ کے مطابق بحرینی وزیر خارجہ کا ہوائی اڈے پر اقتصادی امور ڈویژن کے سیکریٹری محمد حمیرکریم اور ایڈیشنل سیکریٹری برائے مشرق وسطیٰ زاہد حسین نے استقبال کیا۔

وزارت خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ بحرینی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان اور بحرین کے درمیان قریبی، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

بیان کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے مشترکہ عزم کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp