جوڈیشل کمیشن کے اراکین اچانک مستعفی کیوں ہورہے ہیں؟

جمعرات 8 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور آج پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے ایم این اے شیخ آفتاب احمد نے اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تعیّناتی کے ادارے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان سے استعفے دے دیے۔ ان استعفوں کی کیا وجوہات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

پاکستان مسلم لیگ ن کے اٹک سے ایم این اے شیخ آفتاب احمد کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ 26ویں آئینی ترمیم میں جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کے وقت طے ہوا تھا کہ دونوں جماعتوں کے اراکین ڈھائی ڈھائی سال جوڈیشل کمیشن کے رکن رہیں گے۔

ذرائع نے وضاحت کی کہ پہلے قومی اسمبلی سے ن لیگ کے نمائندے شیخ آفتاب جبکہ سینیٹ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے نمائندے فاروق ایچ نائیک جوڈیشل کمیشن کے رکن تھے اور اب سینیٹ سے پاکستان مسلم لیگ ن اور قومی اسمبلی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن جو متوقع طور پر بلاول بھٹو زرداری ہیں وہ بطور جوڈیشل کمیشن اراکین آئیں گے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ہارون الرشید نے وی نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں استعفوں کے پیچھے کوئی خاص وجوہات نہیں بلکہ اپنی اپنی سیاسی جماعتوں کی رضامندی سے استعفے دیے گئے ہیں اور ابھی ڈھائی سال کی مدت پوری نہیں ہوئی تھی بلکہ 2 سال ہی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیے: عدالتی اصلاحات کے سلسلے میں اہم سنگ میل، نیشنل جوڈیشل اینالیٹکس ڈیش بورڈ کا باضابطہ اجرا

ہارون الرشید نے کہا کہ بلاول بھٹو کے بارے میں شنید ہے کہ وہ بطور جوڈیشل کمیشن رکن آ رہے ہیں تو میں سمجھتا ہوں کہ وہ اس عہدے کے لیے اچھے اور قابل شخص ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بوٹوکس سے بشریٰ انصاری کا چہرہ کیسے متاثر ہوا؟ اداکارہ کا چونکا دینے والا انکشاف

فضا میں گرین ہاؤس گیسوں کی مقدار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

بابر اعظم کی بیٹنگ میں تکنیکی خامی کی نشاندہی، محمد یوسف نے اہم مسئلہ بتا دیا

اسلام آباد کی خواتین کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام کا اعلان

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں