امریکی مڈ ٹرم انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

جمعرات 8 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا 3 نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نوبیل امن انعام کا مستحق ہوں لیکن ملنے کا یقین نہیں، ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہم وسط مدتی انتخابات سے قبل کسی بھی وقت ایران پر حملہ نہیں کریں گے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا تہران کے ساتھ سودمند گفتگو کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ انہوں نے بدھ کی رات صحافیوں کو بتایا کہ ان کی انتظامیہ انتخابات سے قبل تہران کے خلاف نئے حملوں پر غور کر رہی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ سودمند گفتگو کر رہے ہیں اور میں سب پر یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ جب کہ ایران معاشی اور عسکری دونوں لحاظ سے بہت بری حالت میں ہے،۔ انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی مکمل طور پر نافذ العمل رہے گی۔

مزید پڑھیے: ایرانی میزائل سان ڈیاگو یا لاس اینجلس سے ٹکرائے تو دنیا ایک ہولناک منظر دیکھے گی، ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم 3 نومبر کو امریکا میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے ایک اور مرتبہ اپنا ایک پرانا جملہ دہرایا کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp