آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے حکومتی پیٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 9 اکتوبر 2026 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، 8 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان
اعلامیے کے مطابق اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں اور عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔
اوگرا کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 395 روپے 72 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیے: تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ ہزاروں ارب روپے تک پہنچ سکتا ہے، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک
پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے نئی قیمت 398 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔











