مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے حوالے سے اسلام آباد کے شہریوں کا کہنا ہے کہ یمن میں برسر پیکار حوثی باغی نان اسٹیٹ ایکٹرز ہیں جو امن و امان کے دشمن بنے ہوئے ہیں۔
شہریوں کے مطابق وہ سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر پاکستانی کعبۃ اللہ اور روضہ رسول ﷺ کی حفاظت کے حوالے سے انتہائی فکرمند ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کو حوثی باغیوں کی کارروائی کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں سعودی عرب کیخلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کے ارتکاب سے روکنا چاہیے۔













