بلاول بھٹو زرداری اور رانا ثنا اللہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے رکن مقرر

جمعہ 9 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس پاکستان اور چیئرمین جوڈیشل کمیشن آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی منظوری کے بعد بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر رانا ثنا اللہ خان کو جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا رکن مقرر کر دیا گیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر رانا ثناء اللہ خان جوڈیشل کمیشن میں حکومتی نمائندگی کریں گے۔

نوٹیفیکیشن کا عکس

واضح رہے کہ اس سے قبل جوڈیشل کمیشن کے 2 ارکان مستعفی ہو گئے تھے۔ ان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے شیخ آفتاب احمد شامل ہیں۔ فاروق ایچ نائیک نے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے استعفیٰ دیا تھا۔ دونوں ارکان کے استعفوں کے بعد کمیشن میں حکومتی نمائندگی کے لیے نئی نامزدگیاں عمل میں آئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp