پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق کو ذاتی زندگی کے چیلنجز کے باوجود ہمت، حوصلے اور اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے پر ’سپر وومن ریزیلینس ایوارڈ‘ سے نوازا گیا ہے۔
ثانیہ اشفاق کو یہ اعزاز لندن میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران دیا گیا جہاں ان کی ثابت قدمی، عزم اور مشکلات کا سامنا کرنے کے حوصلے کو سراہا گیا۔
View this post on Instagram
رپورٹس کے مطابق ثانیہ اشفاق نے ذاتی زندگی میں مشکلات کے باوجود اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کی جس پر انہیں خواتین کی جانب سے پذیرائی اور حمایت حاصل ہوئی۔
واضح رہے کہ ’سپر وومن ریزیلینس ایوارڈ‘ کے ذریعے ثانیہ اشفاق کے حوصلے اور ثابت قدمی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جبکہ ان کے اس سفر کو ان خواتین کے لیے حوصلہ افزا قرار دیا جا رہا ہے جو اپنی زندگی میں مختلف مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔














