سن 2009ء میں ضلع مہمند کے علاقے لکڑو میں قائم گورنمنٹ ڈگری کالج لکڑو کو نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کالج کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا اور کالج کو کامرس کالج غلنئی منتقل کر دیا گیا۔ اس ایک واقعے نے اپر مہمند کی چاروں تحصیلوں سمیت تقریباً تین لاکھ آبادی کو اعلیٰ تعلیم سے عملاً محروم کرنے کی کوشش کی۔
پاکستان تحریک انصاف نے تعلیمی ایمرجنسی کے نام پر تو ووٹ لیے، مگر اپنے 13 سالہ دور حکومت میں وہ مہمند کی گورنمنٹ کالج لکڑو بنانے میں ناکام رہی۔
تعمیراتی منصوبے کاغذوں میں تو کئی بار شروع ہوئے، مگر عمارت تاحال ادھوری اور خستہ حال ہے۔
افسوسناک امر یہ ہے کہ مقامی بچے اور نوجوان اسی شکستہ عمارت میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں، جہاں نہ لیبارٹری کی سہولت ہے، نہ لائبریری موجود ہے اور نہ ہی محفوظ اور مناسب کلاس رومز دستیاب ہیں۔













