جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا

جمعرات 15 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp
جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ان سے حلف لیا۔
یہ بھی پڑھیں:جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کا جوڈیشل کونسل کو لکھا گیا خط منظرعام پر آ گیا

حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی، جس میں عدالت عظمیٰ کے ججز اور عدالتی عملے نے شرکت کی۔

موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نجی دورے پر انگلینڈ گئے ہوئے ہیں اور ان کی واپسی 21 اکتوبر کو متوقع ہے۔ ان کی واپسی تک جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp