ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں پھر توسیع کر دی

جمعرات 15 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کرتے ہوئے نئی تاریخ 31 اکتوبر مقرر کر دی ہے۔

تجارتی تنظیموں کی پرزور درخواست پر کیا جانے والا یہ فیصلہ ملک بھر کے ٹیکس دہندگان کے لیے ایک بڑا ریلیف ثابت ہوگا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی حتمی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کر دی ہے، جس کے تحت اب شہری اور تاجر برادری 31 اکتوبر تک اپنے ریٹرنز جمع کروا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹیکس چوری، گوشواروں میں غلط معلومات پکڑنے کے لیے ایف بی آر کا ’اے آئی‘ پر مبنی جدید سسٹم تیار

اس سے قبل ایف بی آر نے 30 ستمبر کو ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں پہلی توسیع کرتے ہوئے اسے 15 اکتوبر تک بڑھایا تھا۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ تجارتی تنظیموں کی جانب سے کی جانے والی اپیلوں اور درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں یہ مزید توسیع کی گئی ہے۔

ٹیکس ریٹرن فائلرز کے اعداد و شمار

ملک میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کا رجحان مسلسل بڑھ رہا ہے اور اب تک گوشوارے جمع کرانے والوں کی مجموعی تعداد 68 لاکھ 15 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کے علاوہ 45 لاکھ سے زیادہ افراد نے اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے ہیں، جبکہ 22 لاکھ سے زیادہ تنخواہ دار افراد نے باقاعدگی سے اپنے ٹیکس ریٹرن فائل کیے ہیں۔

گزشتہ برس کی اسی مدت کا موازنہ کیا جائے تو اس وقت انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 52 لاکھ سے زیادہ تھی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس سال فائلرز کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

چھوٹے دکانداروں کی اسکیم کی صورتحال

ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ چھوٹے دکانداروں کے لیے متعارف کرائی گئی خصوصی اسکیم کے تحت اب تک 1473 تاجروں نے اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے ہیں۔

مزید پڑھیں:سینیٹ کمیٹی نے ایف بی آر سے تمباکو پر ٹیکس وصولیوں کا 20سالہ ریکارڈ طلب کرلیا

ان میں 137 نئے جبکہ 1336 پہلے سے موجود تاجر شامل ہیں جنہوں نے اس اسکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے گوشوارے جمع کرائے ہیں۔

مزید برآں ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک کل 2875 دکانداروں نے اس مخصوص ٹیکس اسکیم کے تحت اپنی باقاعدہ رجسٹریشن کروائی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیلیفورنیا میں ٹریفک کے درمیان بھاگتے ایمو پرندے کو پولیس نے بحفاظت پکڑ لیا

پشاور سانحہ: دیر کالونی کے متاثرین کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

سرحد پار دراندازی برداشت نہیں کی جائے گی، ملک کے چپے چپے کی حفاظت کے لیے تیار ہیں، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا

مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائلز کے ہیڈ کوچ مقرر

سرکاری افسران کی تربیت پر ملک سرمایہ کاری کرتا ہے، بدلے میں عوام کی خدمت کریں، مریم نواز

ویڈیو

پشاور سانحہ: دیر کالونی کے متاثرین کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

سرحد پار دراندازی برداشت نہیں کی جائے گی، ملک کے چپے چپے کی حفاظت کے لیے تیار ہیں، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے تیل بردار جہاز میں دھماکا، امریکی ناکہ بندی کے باوجود ایرانی برآمدات جاری

کالم / تجزیہ

پشاور میں چھت نہیں، حکومتی نظام گرا ہے

دو قومیں، دو نسلیں

ایمرجنسی کے بعد تحریک انصاف کیا کرے؟