کیلیفورنیا میں ٹریفک کے درمیان بھاگتے ایمو پرندے کو پولیس نے بحفاظت پکڑ لیا

ہفتہ 17 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے سڑک پر ٹریفک کے درمیان بھاگنے والے ایک ایمو پرندے کو پکڑنے میں مدد کی، جسے بعد ازاں بحفاظت اس کے مالک کے حوالے کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہد کی خوشبو ریچھ کو لائبریری لے آئی، کھانے کی کئی چیزیں صاف کرگیا

کیلیفورنیا ہائی وے پٹرول کے سانتا کروز دفتر کے مطابق شہر میں ہارپر اسٹریٹ اور 17ویں ایونیو کے علاقے میں ایک ایمو پرندے کے سڑک پر آنے اور ٹریفک کے درمیان بھاگنے کی متعدد اطلاعات موصول ہوئیں۔

پولیس نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اہلکاروں کو عموماً کتوں، بلیوں، ہرنوں اور کبھی کبھار دوسرے پرندوں سے واسطہ پڑتا ہے، تاہم ایمو پرندے کا سڑک پر آ جانا ایک غیر متوقع واقعہ تھا۔

مزید پڑھیں: چین میں جراسک دور کے سب سے بڑے ممالیہ نما جانور کی دریافت، 160 ملین سال پرانا فوسل توجہ کا مرکز

بیان کے مطابق، پرندے کا مالک بھی موقع پر پہنچ گیا، جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے اسے قابو کرنے میں مدد دی تاکہ اسے بحفاظت واپس گھر پہنچایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp