سلمان علی آغا نے چوکوں کی برسات کردی، سہ ملکی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کے خلاف شاندار سینچری

اتوار 18 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سہ ملکی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے سلمان علی آغا نے سری لنکن بولرز کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینچری اسکور کی اور قومی ٹیم کو 305 رنز کے مجموعے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے اور سری لنکا کو کامیابی کے لیے 306 رنز کا ہدف دیا۔

قومی ٹیم کی اننگز میں سلمان علی آغا نمایاں رہے، جنہوں نے 90 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 107 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 10 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

پاکستان کی بیٹنگ کا آغاز زیادہ متاثرکن نہ رہا اور دونوں اوپنرز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔ صائم ایوب 7 جبکہ فخر زمان 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

ابتدائی نقصان کے بعد بابر اعظم نے بیٹنگ لائن کو سہارا دینے کی کوشش کی اور 6 چوکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے، تاہم وہ اپنی اننگز کو مزید آگے نہ بڑھا سکے۔

قومی ٹیم کی جانب سے سعد بیگ نے بھی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 39 رنز اسکور کیے۔

حسن نواز نے 49 گیندوں پر 37 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 2 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

سلمان علی آغا کی سینچری اور دیگر بلے بازوں کی شراکت سے پاکستان 300 رنز کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب رہا، تاہم پوری ٹیم آخری اوور کی پانچویں گیند پر آؤٹ ہوگئی۔

واضح رہے کہ سہ ملکی ون ڈے سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیمیں شریک ہیں، جبکہ سیریز کے میچز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس جل رہا ہے، ذمہ دار تارکین وطن، سرحدیں مکمل بند کرنا ہوں گی، صدرڈونلڈ ٹرمپ کا بیان وائرل

کے پی میں ایمرجنسی کا تعلق معدنیات سے جوڑنا افسوسناک، پی ٹی آئی کی لوٹ مار کے شواہد جلد سامنے لائیں گے، طارق فضل چوہدری

39 برس کی عمر میں بھی لیونل میسی کی پھرتی برقرار، 4 منٹ میں 2 گول داغ کر ٹیم کو فتح دلوادی

اسلام آباد کے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے لیے دفاتر جانے کی ضرورت نہیں، نئی سہولت متعارف

سردیوں کی آہٹ یا گرمی کی شدت برقرار؟ ملک بھر کی موسمی صورتحال پر نئی پیشگوئی

ویڈیو

غریب کا ذہین بچہ بھی ڈاکٹر بن سکتا ہے، دانش اسکول امیر اور غریب کے درمیان تعلیمی فرق ختم کرنے کی کوشش ہے، شہباز شریف

20 لاکھ بیرل سے زائد تیل لے جانے والے جہاز میں دھماکا، ایران کا بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ

سکھر میں کاٹن فیکٹری کی گرد سے شہری پریشان، سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالات

کالم / تجزیہ

مولانا، معدنیات اور ایمر جنسی

پشاور میں چھت نہیں، حکومتی نظام گرا ہے

دو قومیں، دو نسلیں