یونان کے ساحل کے قریب تارکینِ وطن کی 2 کشتیاں ڈوب گئیں، 12 افراد ہلاک

منگل 20 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یونان کے جزائر لیسبوس اور ساموس کے قریب 2 الگ واقعات میں کشتیاں الٹنے سے ایک شیرخوار بچے سمیت 12 تارکینِ وطن ہلاک ہو گئے۔

مزید پڑھیں:ترکیہ میں افغان غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف کریک ڈاؤن، 8 ماہ میں 25 ہزار سے زائد گرفتار

یونانی کوسٹ گارڈ کے مطابق لیسبوس کے قریب ایک تیز رفتار کشتی کو کوسٹ گارڈ کے جہاز سے ٹکرانے کے بعد حادثہ پیش آیا، جس میں 6 افراد جان سے گئے جبکہ 8 کو بچا لیا گیا۔

دوسرے واقعے میں ساموس کے قریب 6 افراد ہلاک ہوئے۔ حکام کے مطابق دونوں واقعات میں متعدد افراد کو بچایا گیا، جبکہ 3 لاپتا افراد کی تلاش جاری تھی۔

مزید پڑھیں: تارکینِ وطن کے خلاف مہم میں اسپائیڈر مین کے استعمال پر وائٹ ہاؤس کو تنقید کا سامنا

حکام نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے شبہے میں بھی افراد کو حراست میں لیا ہے۔ یونان یورپی یونین میں داخلے کے خواہش مند تارکینِ وطن کے لیے اہم راستہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp