فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پُرتشدد ہنگاموں اور لوٹ مار کے واقعات کے بعد پولیس نے 2 علاقوں میں رات کے وقت کرفیو نافذ کیا ہے۔
مزید پڑھیں:فرانس میں پُرتشدد مظاہروں میں اضافہ، ایک شخص ہلاک، 1800 گرفتار اور سیکڑوں دکانیں تباہ
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پابندیوں کا اطلاق پلیس دے لا ریپبلک اور تجارتی علاقے لے آل پر کیا گیا، جہاں حالیہ بدامنی کے دوران سرکاری عمارتوں اور کاروباری مراکز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
Curfew in Paris.
Place de la République and Les Halles, 11pm to 6am. Gatherings and demonstrations banned.
Four northern cities under 8pm curfews.
About 2,400 arrests so far, and the interior minister admits police “lost control”.
State of emergency ?The PM says “we could do so”.
Do this in Beijing or Moscow and Western media will call it “martial law”.
— Angelo Giuliano 🇨🇭🇮🇹 (@angeloinchina) October 20, 2026
پولیس کے اعلان کے مطابق پابندی پیر کی رات 11 بجے سے منگل کی صبح 6 بجے تک مؤثر تھی، جبکہ رات 8 بجے سے اجتماعات اور مظاہروں پر بھی پابندی عائد کی گئی۔
مزید پڑھیں:فرانس: پولیس فائرنگ سے ہلاک نوجوان کی آخری رسومات ادا، 1300 سے زائد مظاہرین گرفتار
فرانسیسی وزیراعظم سباسٹین لیکورنو نے مزید بدامنی روکنے کے لیے محدود اور مخصوص علاقوں میں کرفیو کی حمایت کی تھی۔











