فرانس میں ملک گیر ہنگامے، 2  ہزار 400 سے زیادہ افراد گرفتار، کرفیو نافذ

منگل 20 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فرانس میں مہنگائی اور عوامی خدمات میں کمی کے خلاف ملک گیر پرتشدد مظاہروں کے بعد حکام نے مختلف علاقوں میں رات کے کرفیو نافذ کردیے ہیں، جبکہ ملک بھر میں 2400 سے زیادہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پیرس، مارسی اور لیون سمیت بڑے شہروں میں مظاہرین اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، جن کے دوران سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچا اور مہنگی دکانوں میں لوٹ مار کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: فرانس میں مہنگائی کے خلاف پُرتشدد احتجاج، تاریخی ٹاؤن ہال نذرِ آتش

ملک بھر میں جھڑپوں کے دوران تقریباً ایک ہزار سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ مظاہروں کی منصوبہ بندی اور انٹیلی جنس کی ناکامیوں پر تنقید کے بعد فرانسیسی وزیراعظم سیباسٹین لیکورنو نے علاقائی حکام کو مخصوص علاقوں میں رات کے کرفیو نافذ کرنے کی ہدایت کردی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Asia One News (@asiaone.news)

حکومتی حکام نے فی الحال ملک بھر میں مکمل پابندیاں نافذ کرنے کا امکان مسترد کردیا ہے، تاہم تشدد جاری رہنے کی صورت میں ہنگامی اختیارات استعمال کیے جانے کا امکان موجود ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے وزیر داخلہ لاراں نونیز کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ہنگامہ آرائی کرنے والے گروہوں سے نمٹنے کے لیے اپنی حکمت عملی فوری طور پر بہتر بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: فرانس میں طلبا کا احتجاج شدت اختیار کرگیا، یونینز بھی سڑکوں پر

دوسری جانب کاروباری تنظیموں کے مطابق گزشتہ ہفتے کے اختتام پر تقریباً  3 ہزار دکانوں اور تجارتی مراکز کو نقصان پہنچایا گیا یا انہیں لوٹ لیا گیا۔ فرانسیسی حکومت نے متاثرہ کاروباری افراد کے لیے ہنگامی مالی امداد اور عارضی طور پر ملازمین کو کام سے فارغ رکھنے کی سہولت دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

ادھر کئی یورپی ممالک نے فرانس کا سفر کرنے والے اپنے شہریوں کے لیے سفری انتباہ جاری کرتے ہوئے انہیں احتیاط برتنے اور بڑے عوامی اجتماعات سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

آئندہ چند روز میں مزید مظاہروں کی کال کے باعث فرانسیسی حکام پر امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے کے لیے دباؤ بڑھ گیا ہے۔ یہ صورت حال بجٹ سے متعلق آئندہ ووٹنگ اور انتخابات سے قبل حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مائیکروسوفٹ کا 60 ہزار ملازمین کو رضاکارانہ علیحدگی کا پیکیج دینے کا فیصلہ کیوں؟

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

خیبرپختونخوا پولیس کے لیے خصوصی انشورنس پلان، شہدا کے خاندانوں اور زخمی اہلکاروں کو کیا فائدہ ہوگا؟

موسم سرما کی آمد، بلوچستان کے کون سے علاقے سیاحوں کے لیے پُرکشش بن سکتے ہیں؟

نہ چار دیواری، نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

ویڈیو

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

نہ چار دیواری، نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں