مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

منگل 20 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر 3 روزہ سرکاری دورے پر منگل کے روز اسلام آباد پہنچ گئے۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مالدیپ کی وزیر خارجہ کابینہ ارکان کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئیں

دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چودھری اور وفاقی وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

مالدیپ کے صدارتی دفتر کے بیان کے مطابق صدر معیزو کو ایئرپورٹ پر شاندار استقبال دیا گیا اور 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔

یہ 11 سال بعد کسی مالدیپ کے صدر کا پہلا دورہ پاکستان ہے اور یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سنہ 1966 میں سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے۔

صدر معیزو کے ہمراہ خاتون اول ساجدہ محمد اور کابینہ کے وزرا اور سینیئر حکام پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد بھی پاکستان آیا ہے۔ انہیں بدھ کے روز وزیراعظم ہاؤس میں باضابطہ استقبال دیا جائے گا۔

اس سے قبل مالدیپ کے وزیر خارجہ، کابینہ کے وزرا اور سینئر حکام کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے تھے جن کا استقبال ترجمان دفتر خارجہ، ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا اور سارک مالدیپ میں پاکستان کے ہائی کمشنر اور پاکستان میں مالدیپ کے ہائی کمشنر نے کیا۔

صدر معیزو صدر زرداری اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے

دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران صدر معیزو صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے جو ان کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کریں گے۔

مزید پڑھیے: مالدیپ کے صدر 11 سال بعد پاکستان کا دورہ کریں گے،تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق متوقع

وہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ محدود اور وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا اور تعاون بڑھانے کے مواقع پر بات ہوگی۔

مذاکرات میں تجارت، سرمایہ کاری، صحت، تعلیم، سیاحت، زراعت، دفاع، میری ٹائم سیکیورٹی، موسمیاتی تبدیلی اور عوامی رابطوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

دورے کے دوران ایک بزنس فورم کا انعقاد بھی کیا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے درمیان رابطے مضبوط ہوں اور تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کیے جا سکیں۔

مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مالدیپ کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ عقیدے، باہمی احترام اور دیرینہ خیر سگالی پر مبنی گرمجوش اور خوشگوار تعلقات ہیں اور یہ دورہ دونوں ممالک کے عوام کے باہمی فائدے کے لیے دوطرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا عکاس ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

منشیات کے خلاف کارروائی میں امریکی اہلکاروں کی شرکت، میکسیکو میں سابق پراسیکیوٹر پر غداری کا الزام

معروف موسیقار وقار علی کو اسٹیج فور پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

مصنوعی ذہانت کی کمپنی کو انسانی مصنف کی تلاش، سالانہ تنخواہ 3 کروڑ 25 لاکھ روپے تک

نور زمان کا بڑا اپ سیٹ، عالمی نمبر 4 کریم عبدالغواد کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ٹرمپ کے انتخابی جلسہ میں شرکا کی مخالفانہ نعرے بازی اور ہاتھا پائی، صدر کو خطاب روکنا پڑا

ویڈیو

’روشنی ایک رات کی‘: تورڈھیر میں سوا کروڑ روپے کی لائٹس 5 برسوں سے بند، حکومتی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی

تحریک انصاف مذاکرات کے لیے تیار نہیں تو زبردستی بات نہیں ہوسکتی، وفاقی وزیر مصدق ملک

خیبرپختونخوا میں اربوں روپے کے منصوبوں میں کمیشن اور کرپشن کے الزامات، ہادی پتنگ کے کردار پر سوالات اٹھ گئے

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟