مالدیپ کے صدر 11 سال بعد پاکستان کا دورہ کریں گے،تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق متوقع

اتوار 18 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو 20 اکتوبر سے 22 اکتوبر تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، جس کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، صحت، تعلیم، سیاحت، زراعت، دفاع اور بحری سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔

دفتر خارجہ کے مطابق صدر ڈاکٹر محمد معیزو وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان آئیں گے۔ ان کے ہمراہ خاتونِ اول ساجدہ محمد، کابینہ کے وزرا اور اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد بھی ہوگا۔

دورے کے دوران صدر مالدیپ،  صدرِ پاکستان سے ملاقات کریں گے، جو ان کے اعزاز میں سرکاری عشائیہ بھی دیں گے۔ صدر معیزو وزیراعظم شہباز شریف سے محدود اور وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کریں گے، جن میں دونوں ممالک کے تعلقات کے تمام اہم پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

مذاکرات میں تجارت، سرمایہ کاری، صحت، تعلیم، سیاحت، زراعت، دفاع، بحری سلامتی، ماحولیاتی تبدیلی اور عوامی سطح پر روابط کے فروغ کے امکانات پر تبادلہ خیال ہوگا۔ دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی اپنے خیالات کا تبادلہ کریں گے۔

دورے کے موقع پر پاکستان مالدیپ بزنس فورم بھی منعقد ہوگا، جس کا مقصد دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کے درمیان روابط بڑھانا اور تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔ اس موقع پر دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں میں متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے مالدیپ کے لیے براہِ راست پروازیں کب شروع کرے گا؟

دفتر خارجہ کے مطابق مالدیپ کے کسی صدر کا 11 سال بعد پاکستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔ یہ دورہ اس لحاظ سے بھی اہمیت رکھتا ہے کہ دونوں ممالک 1966 میں سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

پاکستان اور مالدیپ مشترکہ مذہبی وابستگی، باہمی احترام اور دیرینہ دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں اور علاقائی و عالمی فورمز پر بھی تعاون کرتے ہیں۔ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری مزید مضبوط بنانے اور باہمی مفاد کے نئے مواقع پیدا کرنے کی توقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک کی ٹیکنالوجی پھر میدان میں، لیکن ڈونلڈ ٹرمپ سے قربت سوشل میڈیا پر زیر بحث

ملک کے کسی بھی حصے سے کسی کو قومی پرچم اتارنے کی اجازت نہیں دیں گے، دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، بلاول بھٹو

بابر اعظم کا بین الاقوامی کرکٹ میں اہم سنگ میل، 16 ہزار رنز مکمل کرنے والے پانچویں پاکستانی بلے باز بن گئے

پاکستان میں خواتین کے تاریخی بین الاقوامی ٹینس ٹورنامنٹ کا انعقاد، امریکی سفارت کار نٹیلی بیکر کی تعریف

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لائیواسٹاک کارڈ فیز 2 کا افتتاح کر دیا

ویڈیو

غریب کا ذہین بچہ بھی ڈاکٹر بن سکتا ہے، دانش اسکول امیر اور غریب کے درمیان تعلیمی فرق ختم کرنے کی کوشش ہے، شہباز شریف

20 لاکھ بیرل سے زائد تیل لے جانے والے جہاز میں دھماکا، ایران کا بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ

سکھر میں کاٹن فیکٹری کی گرد سے شہری پریشان، سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالات

کالم / تجزیہ

مولانا، معدنیات اور ایمر جنسی

پشاور میں چھت نہیں، حکومتی نظام گرا ہے

دو قومیں، دو نسلیں