خیبر پختونخوا میں تبدیلی آچُکی: کیا پشاور رنگ روڈ کے اہم ترقیاتی منصوبے جاری رہیں گے؟

بدھ 21 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا میں سہیل آفریدی کی حکومت معطل ہونے اور نئے انتظامی سیٹ اپ کے قیام کے بعد عوام پشاور رنگ روڈ پر جاری ترقیاتی منصوبوں کے مستقبل کے حوالے سے خدشات کا شکار ہیں تاہم متعلقہ حکام نے اس معاملے پر صورتحال واضح کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: ایریا ڈیولپمنٹ سیکریٹریٹ میں 5 سیکریٹریز کی تعیناتیاں، نیا گورننس ماڈل تیار

صوبے میں حکومتی تبدیلی اور نئے سیٹ اپ کے بعد بھی ان منصوبوں پر کام جاری ہے اور نئے سیٹ اپ کے آنے کے بعد ان کی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ جاری منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا اور ان کی تعمیر میں تعطل پیدا نہیں ہونے دیا جائے گا۔

چند ماہ پہلے پشاور رنگ روڈ پر مختلف مقامات پر اربوں روپے کی لاگت سے 7 اہم پلوں اور انڈر پاسز پر کام کا آغاز کیا گیا تھا۔ اب حیات آباد ٹول پلازہ انڈر پاس، ہزار خوانی پل اور کبوتر چوک انڈر پاس کے منصوبوں پر کام مکمل ہو گیا ہے جبکہ پشتخرہ چوک انڈر پاس، جمیل چوک اور پیر زکوڑی پل اوور ہیڈ اور ورسک روڈ پل پر کام جاری ہے۔ حکام کے مطابق ان منصوبوں کی تکمیل سے ٹریفک کی روانی بہتر ہو گی اور رنگ روڈ سگنل فری ہو جائے گی۔

مزید پڑھیے: پشاور میں تجاوزات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، رنگ روڈ کے بعد اندرون شہر بھی آپریشن کا فیصلہ

حکومت کی معطلی کے بعد ان منصوبوں پر کام جاری رہنے یا رک جانے کے حوالے سے شہریوں میں بے چینی پائی جاتی تھی کیونکہ تعمیراتی سرگرمیوں میں تعطل کی صورت میں نہ صرف منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر کا خدشہ تھا بلکہ پہلے سے جاری تعمیراتی کاموں کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات بھی برقرار رہ سکتی تھیں۔

تاہم نئے انتظامی سیٹ اپ کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کی یقین دہانی کے بعد ان خدشات میں کمی کی امید پیدا ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنانے اور شہریوں کو مزید مشکلات سے بچانے کے لیے تعمیراتی سرگرمیاں جاری رکھنے کے ساتھ کام کی رفتار بہتر بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

کمشنر پشاور کی پیشرفت رپورٹ طلب، کام تیز کرنے کی ہدایت

دوسری جانب کمشنر پشاور خالد محمود نے رنگ روڈ اور دیگر اہم شاہراہوں پر جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو کام کی رفتار تیز کرنے اور منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں: پشاور میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بڑا قدم، پہلا چارجنگ اسٹیشن قائم

ان منصوبوں کی جلد تکمیل کے حوالے سے ایک اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں جمیل چوک انڈر پاس، ہزار خوانی فلائی اوور، پشتخرہ چوک انڈر پاس اور حیات آباد رنگ روڈ ٹول پلازہ کے قریب زیر تعمیر انڈر پاس سمیت اہم منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

رنگ روڈ کو سگنل فری بنانے کا منصوبہ

پشاور رنگ روڈ پر انڈر پاسز اور فلائی اوورز کی تعمیر کا بنیادی مقصد مختلف چوراہوں پر ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنا اور گاڑیوں کی بلا رکاوٹ آمدورفت کو ممکن بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا کی سابق حکومت دہشتگردوں کی سہولت کار تھی، ناقابل تردید شواہد سامنے لائیں گے، عطااللہ تارڑ

ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد رنگ روڈ کو سگنل فری بنانے، شہریوں کے سفر کو آسان بنانے اور مختلف علاقوں کے درمیان رابطہ بہتر کرنے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔ بالخصوص مصروف چوراہوں پر ٹریفک جام کے باعث روزانہ وقت ضائع ہونے سے شہریوں کو چھٹکارا مل سکے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاح کی ایک تصویر نے 12 کروڑ سال قدیم ڈائنوسار کے آثار کا سراغ لگانے میں کیسے مدد کی؟

پاکستان میں نئے صوبوں اور بااختیار بلدیاتی نظام پر قومی بحث کی ضرورت ہے، نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ میں شرکاء کا اظہار خیال

’میری بیٹی نے محض 15 سال کی عمر میں قرآن مجید کا اول سے آخر تک مطالعہ کیا ‘سابق امریکی صدر بل کلنٹن کا انکشاف

سہ ملکی ون ڈے سیریز: سری لنکا کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

اے ڈی ایچ ڈی کے مریضوں میں قبل از وقت موت کا خطرہ 71 فیصد زیادہ، طبی تحقیق میں انکشاف

ویڈیو

پاکستان میں نئے صوبوں اور بااختیار بلدیاتی نظام پر قومی بحث کی ضرورت ہے، نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ میں شرکاء کا اظہار خیال

سعودی اور پاکستانی ڈیولپرز متحد، ریئل اسٹیٹ میں بڑی سرمایہ کاری کی راہ ہموار

’روشنی ایک رات کی‘: تورڈھیر میں سوا کروڑ روپے کی لائٹس 5 برسوں سے بند، حکومتی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟