عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 900 روپے کمی کے بعد 434536 روپے کا ہو گیا ہے۔ جب کہ 10 گرام سونا 772 روپے کم ہو کر 372544 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 9 ڈالر کمی کے بعد 4120 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔










