ریئر ایڈمرل خیبر زمان نے فلیٹ ہیڈکوارٹرز کراچی میں منعقدہ تبدیلیِ کمان کی تقریب کے دوران کمانڈر پاکستان فلیٹ کی کمان سنبھال لی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نیوی نے 14 ویں مرتبہ سی ٹی ایف-150 کی کمان سنبھال لی
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ریئر ایڈمرل خیبر زمان ایئر وار کالج کراچی، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور نیول پوسٹ گریجویٹ کالج امریکا کے فارغ التحصیل ہیں۔ انہیں اپنے بحری کیریئر کے دوران مختلف کمانڈ اور اسٹاف عہدوں پر خدمات انجام دینے کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔
ریئر ایڈمرل خیبر زمان کی اہم تعیناتیوں میں کمانڈر فیلڈ اینڈ آپریشنل سی ٹریننگ، نیول سیکریٹری اور وزارتِ دفاع میں ایڈیشنل سیکریٹری تھری کے عہدے شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل عامر رضا نے نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی کمان سنبھال لی، گارڈ آف آنر پیش
پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل خیبر زمان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلالِ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا جا چکا ہے۔










