سعودی اور پاکستانی ڈیولپرز متحد، ریئل اسٹیٹ میں بڑی سرمایہ کاری کی راہ ہموار

جمعرات 22 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی پاک بزنس کونسل کی جانب سے سعودی اور پاکستانی ریئل اسٹیٹ ڈیولپرز کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا اقدام دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون بڑھانے کی جانب اہم پیشرفت ہے۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی کوشش ہے، جس کا مقصد پراپرٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنا اور مشترکہ منصوبوں کی راہ ہموار کرنا ہے۔ سعودی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، جبکہ پاکستانی سرمایہ کار بھی سعودی عرب میں جائیداد کے شعبے میں مواقع تلاش کر رہے ہیں۔ سعودی عرب میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے ڈیولپرز نے امید ظاہر کی کہ اس تعاون کے نتیجے میں مستقبل میں پاکستان میں بھی مشترکہ منصوبے شروع کیے جاسکیں گے، جس سے دونوں ممالک کے کاروباری تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp