حنا پرویز بٹ کا اپنی ٹوئٹ کا دفاع، عظمیٰ بخاری پر جوابی تنقید

جمعرات 22 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ (ن) کی رہنما و چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے اپنی حالیہ ٹویٹ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صرف یہ کہا تھا کہ مریم نواز شریف کی حکومت میں انصاف فوری ملتا ہے۔ یہ ان کی ذاتی رائے تھی جو ایک عام شہری کے جذبات کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس ٹویٹ میں نہ تو وزیر اعلیٰ پنجاب پر الزام لگایا گیا، نہ پنجاب حکومت پر کوئی تنقید کی گئی اور نہ ہی کسی عدالت کے بارے میں کوئی بات کہی گئی۔ اس لیے اس ٹویٹ پر پروپیگنڈا اور تنقید کرنا بے جا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حنا پرویز بٹ کے بیانات پنجاب حکومت کے لیے شرمندگی کا باعث بنتے ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری

حنا پرویز بٹ نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے اس بیان سے اختلاف کیا کہ ان کی ٹویٹ سے خود عظمیٰ بخاری کو کوئی شرمندگی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کسی بات یا عمل سے وزیر اعلیٰ پنجاب یا حکومت پنجاب کو کبھی کوئی ایمبیرسمنٹ نہیں ہوئی، اگر عظمیٰ بخاری خود کوئی شرمندگی محسوس کر رہی ہیں تو یہ ان کی ذاتی چوائس ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عظمیٰ بخاری حکومت کی آفیشل سپوکسپرسن ہیں اور انہوں نے حکومت کی پالیسی کو واضح کیا جو اچھی بات ہے، تاہم ان پر کیے گئے ریمارکس غیر ضروری تھے

کراچی کی ایزل، ملتان کے وسیم، اسلام آباد کی لائبہ، سرگودھا کی منتہا اور ایبٹ آباد کی ایمان کے کیسز کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کے والدین کو اپنے پروگرام میں بلا کر ان سے پوچھا جائے کہ ان کے بچوں کے ساتھ درندگی کرنے والوں کے ساتھ کیا سلوک ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے وہی بات کہی ہے جو عوامی جذبات اور عوام کی آواز ہے۔ جو لوگ مجرموں کا دفاع کرنے آرہے ہیں وہ ان خاندانوں سے نہیں ملتے جن کے بچوں اور بچیوں کی لاشیں بری حالت میں ملتی ہیں۔ وہ خود ایسے والدین سے ملتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں خاتون کے قتل پر حنا پرویز بٹ کا اظہار تشویش، ملزمان کو سزا دلوانے کا عزم

انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ جس کے دل میں ذرا سی بھی انسانیت ہوگی وہ سوچے کہ ملتان کے وسیم کی خبر سن کر دل پر کیا گزری ہوگی، 18سالہ ایزل کی ماں کیسے جی رہی ہوگی، اور لائبہ کے والد پر کیا بیتی ہوگی جب انہیں پتا چلا کہ ان کی بیٹی شرمندگی میں جان سے گزر گئی کیونکہ وہ اپنے باپ کو کیسے بتاتی کہ اس نے ایک درندے کو انسان سمجھ لیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستانی گانوں پر ناروے کا آرٹسٹ بھی جھوم اٹھا، لاہور کی سُرتال اکیڈمی کے بچوں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

صائمہ بی بی قتل کیس، سپریم کورٹ نے عمر قید کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

17 لاکھ کی گیس چوری کا ثبوت کہاں ہے؟ وفاقی آئینی عدالت کا ایس این جی پی ایل پر اظہارِ برہمی

پنجاب پولیس کی کارکردگی پر سپریم کورٹ برہم، ملزم کی عدم گرفتاری پر سخت ریمارکس

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں