اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد کا مقدمہ: ملزم ضمانت پر رہا

ہفتہ 24 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کے علاقے مزنگ لنک روڈ پر اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد کرنے کے مقدمے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: مزنگ روڈ پر اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار، واقعہ کی تفصیل سامنے آگئی

عدالت نے گرفتار ملزم غلام مصطفیٰ کو ضمانت پر رہا کر دیا۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ اگر ملزم کسی اور کرمنل مقدمے میں مطلوب نہیں ہے تو رہا کیا جائے۔

پولیس نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی تھی۔ تھانہ مزنگ پولیس نے مقدمہ درج کیا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ لاہور کے علاقے مزنگ لنک روڈ پر 22 اکتوبر کی شام موٹرسائیکل سوار نے اسکوٹی پر جانے والی لڑکی کو راستے میں روک کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم نے لڑکی کی اسکوٹی کو اوورٹیک کیا اس کے آگے موٹرسائیکل کھڑی کرکے راستہ روکا اور نیچے اتر کر اسے پکڑ کر زمین پر پٹخ دیا۔

لڑکی کے گرنے کے باوجود ملزم نے اسے مسلسل تھپڑ مارے، بال کھینچے، گالم گلوچ کی اور ہراساں کیا۔ ملزم نے لڑکی کا بیگ بھی چھین کر زمین پر دے مارا جس سے اس میں موجود ٹاپ ٹوٹ گیا۔ تشدد کے نتیجے میں لڑکی کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی اور اس کے چہرے پر بھی زخم آئے۔

ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل سوار کو بروقت راستہ نہ ملنے پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ملزم نے آگے جا کر لڑکی کو روکا اور تشدد شروع کر دیا۔

مزید پڑھیے: ویڈیو: لاہور میں اسکوٹی سوار لڑکی پر بدترین تشدد، ناک کی ہڈی توڑ دی، ملزم گرفتار

موقع پر موجود شہریوں نے شور سن کر مداخلت کی، لڑکی کو ملزم کے چنگل سے چھڑایا اور اسے مزید تشدد سے بچایا۔ ملزم موقع سے فرار ہو گیا تاہم اپنی موٹرسائیکل وہیں چھوڑ گیا۔ شہریوں نے موٹرسائیکل اپنی تحویل میں لے کر پولیس کے حوالے کر دی۔

پولیس کے مطابق، 15 پر اطلاع ملنے کے بعد مزنگ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں تھانہ مزنگ میں ابتدائی طور پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

مزید پڑھیں: لاہور میں اسکوٹی سوار لڑکی سے موبائل چھیننے والا مرکزی ملزم زخمی حالت میں گرفتار

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے بھی واضح کیا کہ خواتین پر تشدد کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دلانے کے لیے کارروائی کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر آصف زرداری کا اقوامِ متحدہ سے مسئلہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل کے لیے فعال کردار ادا کرنے کا مطالبہ

نماز کی پابندی نے ہمایوں سعید کی زندگی کیسے بدل دی؟ اداکار کا بڑا انکشاف

انگلش کپتان ہیری کین فٹ بال کے بہترین کھلاڑی قرار، بیلن ڈی اور اپنے نام کرلیا

پنجاب میں جنگلی حیات کے تحفظ کے مثبت نتائج، اڑیال کی آبادی مستحکم ہونے لگی

مائیکروسافٹ کا 60 ہزار ملازمین کو رضاکارانہ علیحدگی پیکیج دینے کا اعلان

ویڈیو

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

نہ چار دیواری، نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں