امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ٹالا ہاسی میں فلوریڈا اے اینڈ ایم یونیورسٹی کے کیمپس کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 11 افراد گولی لگنے سے زخمی ہوگئے، جبکہ جھگڑے کے دوران ایک اور شخص بھی زخمی ہوا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس طرح زخمیوں کی مجموعی تعداد 12 ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا: منیاپولس فائرنگ میں 3 افراد ہلاک، 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 زخمی
اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ یونیورسٹی کے قریب پیری اسٹریٹ پر، بریگ میموریل اسٹیڈیم کے نزدیک پیش آیا، یہ واقعہ مقامی سطح پر یونیورسٹی کے ہوم کمنگ ویک اینڈ کی تقریبات کے بعد پیش آیا۔
واقعے میں زخمی ہونے والوں میں 6 بالغ افراد اور 6 کم عمر بچے شامل ہیں، زخمیوں میں سب سے کم عمر کی عمر 11 سال بتائی گئی ہے۔
BREAKING: Gunfire erupts after Florida A&M's homecoming game in Tallahassee, and police confirm there are VICTIMS.
> The shooting happened on Perry Street near Bragg Stadium. Tallahassee police haven't said how many people were hit or how badly
> FAMU told people to shelter in… pic.twitter.com/7egdan1SIM— James Reichert (@_jamesreichert) October 25, 2026
رپورٹس کے مطابق کم از کم 3 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ باقی 9 افراد کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔
ٹالا ہاسی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق فائرنگ سے کچھ دیر قبل افراد کے درمیان ہاتھا پائی یا جھگڑا ہوا تھا، یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے سے کچھ پہلے پیش آیا۔
مزید پڑھیں: امریکا غیر محفوظ؟ اسکول فائرنگ اور 20 ہزار ڈالر کے خرچے نے امریکی خاندان کو اسپین منتقل ہونے پر مجبور کردیا
پولیس کے شعبۂ جرائمِ پرتشدد کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، یونیورسٹی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ کیمپس محفوظ رہا۔
حکام کی جانب سے تاحال کسی گرفتاری کا اعلان نہیں کیا گیا، جبکہ مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے۔










